رابعہ اظفر نظامی

پاکستان میں سیاستدان

رابعہ اظفر نظامی ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018 سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کی ممبر ہیں۔

رابعہ اظفر نظامی
سندھ صوبائی اسمبلی پاکستان کی رکن
مدت منصب
2018 اگست 13 – 2023 13 اگست
معلومات شخصیت
رہائش کراچی، صوبہ سندھ
مذہب اسلام
جماعت پاکستان تحریک انصاف   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

رابعہ 18 دسمبر 1971 کو پیدا ہوئیں ، داؤد کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ آئی ٹی کیریئر کے 26 سال ، مائیکرو سافٹ میں بھی کام کیا اور تعلیم کے پھیلاؤ کے لیے متحرک سماجی کارکن ہیں۔


سیاسی کیریئر

ترمیم

خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لئے منتخب ہوئیں جو 2018 کے عام انتخابات میں کوٹے کی بنیاد پر تھیں۔

ان کے کامیاب انتخابات کے بعد پی ٹی آئی نے انھیں سندھ کی صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا۔ 15 اگست 2018 کو انھوں نے 59 ووٹ حاصل کیے اور وہ 98 ووٹ حاصل کرنے والی ریحانہ لغاری سے سیٹ ہار گئی۔ سندھ کی صوبائی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی خواتین اکثریت میں ہیں کیونکہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی پچھلے 50 سال سے سب سے بڑی پارٹی ہے اور 2008 سے مسلسل تیسری دفعہ حکومت بغیر وقفے کے جاری ہے [1][2]۔ رابعہ اظفر سندھ کی دوسری بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ہیں اور سندھ میں حکومتی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہیں۔

تعلیمی امور کے لیے کاوشیں

ترمیم

وہ ایک تعلیمی کارکن بھی ہیں جو سندھ میں عوامی تعلیم کی اصلاحات میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں ۔ انھوں نے صوبہ سندھ میں تعلیم کے امور پر بہت سے مضامین لکھے ہیں۔ رابعہ اظفر کئی پلیٹ فارم پر تعلیم کے لیے آواز اٹھاتی ہیں۔ وہ بچوں کے تحفظ اور بچوں کے حقوق اور تھیلیسیمیا سے متعلق امور کے لیے بھی کام کرتی ہیں۔ [3]

قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت

ترمیم

رابعہ اظفر نظامی مندرجہ ذیل کمیٹیوں کی رکن رہیں:

  • سندھ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کمیٹی
  • یتیم خانہ بورڈ کمیٹٰ
  • سندھ کی ایجوکیشن اسٹیئرنگ کمیٹی


حوالہ جات

ترمیم
  1. "PPP bags most of the reserved seats in new Sindh Assembly"۔ thenews.com.pk۔ 15 اگست 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2018 
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 16 جون 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2021