راجووال (انگریزی: Rajowal) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو ضلع اوکاڑہ کی باؤنڈری پر واقع ہے۔ دیپالپور تحصیل کی ایک یونین کونسل ہے۔[1] جس کی آبادی 6000 تقریبا ہے۔ اگرچہ آبادی اور رقبہ کے لحاظ سے ایک چھوٹا قصبہ ہے ۔ البتہ سیاسی و معاشی حیثیت میں بہترین مقام رکھتا ہے۔ دوسری جانب دینی لحاظ سے بھی ایک معروف قصبہ شمار ہوتا ہے جس میں شیخ محمد یوسف رحمہ اللہ نے 1949 میں ایک ادارے (دارالحدیث) کے نام سے بنیاد رکھی۔ بعد ازاں ان کے صاحبزادگان ڈاکٹر عبد الرحمن یوسف اور ڈاکٹر عبیدالرحمن محسن ، احسن طریقے سے اسے چلا رہے ہیں جس کی دینی و تبلیغی کاوشوں کے نتائج بخوبی نظر آتے ہیں۔ تعلیمی نقطہ نظر سے بہت سے تعلیمی ادارے شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے کوشاں ہیں۔ قابل ذکر ایک عظیم الشان لائبریری و ریسرچ سینٹر([1] مرکز السنہ راجووال)کی بنیاد بھی مولانا محمد یوسف (وفات 2014) کے دست مبارک سے رکھی گئی جو تاحال ڈاکٹر عبد الرحمن یوسف کی سرپرستی اور شیخ عمیر مدنی فاضل مدینہ یونیورسٹی کے انتظام میں بخوبی معاشرے میں اپنی خدمات سر انجام دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
ویکی ذخائر پر راجووال
سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |