راجکماری دوبے
راجکماری دوبے(ولادت: 1924ء - وفات: 2000ء)، جو اپنے پہلے نام،راجکماری سے مشہور ہیں، ایک ہندوستانی پس پردہ گلوکارہ تھیں جنھوں نے 1930ء اور 1940ء کی دہائی کے ہندی سنیما میں کام کیا۔ وہ فلم باورے نین (1950ء) کے نغمے "سن بیری بالم سچ بول رے"، فلم محل (1949ء) میں "گھبرا کے جو ہم سر کو ٹکرایا" اور فلم پاکیزه (1972ء) میں "نظریہ کی ماری" کے نغموں لیے مشہور ہیں۔
راجکماری دوبے | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1924ء بنارس |
وفات | سنہ 2000ء (75–76 سال) بھارت |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، گلو کارہ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمراجکماری 1924ء میں بنارس میں پیدا ہوئیں، انھوں نے 11 سال کی عمر میں ہندی سنیما میں شمولیت اختیار کی اور فلم رادھے شیام اور زلمی ہنس (1932ء) میں بطور بچہ اداکار کام کیا اور اس کے بعد انھوں نے کچھ سال تک تھیٹر میں کام کیا۔ فلموں میں واپس آنے سے پہلے، پرکاش پکچر میں بطور اداکارہ اور گلوکارہ شامل ہوئیں۔ اس وقت کی معروف گلوکارائیں، زہرہ بائی انبالے والی، امیر بائی کرناٹکی اور شمشاد بیگم کے مقابلے میں راجکماری کی آواز نرم اور میٹھی تھی۔ اگلی دو دہائیوں میں،1950ء کی دہائی کے اوائل تک، انھوں نے 100 فلموں کے لیے گانا گایا۔ اس کے بعد لتا منگیشکر نے قدم رکھا اور گانے کا منظر تبدیل ہو گیا۔ [1] [2]
بعد کی زندگی
ترمیمراجکماری نے اپنی زندگی میں بہت دیر سے شادی کی۔ ان کے شوہر وی کے دوبے تھے جو بنارس سے تعلق رکھتے تھے۔ بنارس میں وی کے دوبے نے اپنا کافی وقت صرف کیا (کیوں کہ وہاں ان کی دکان تھی)، جبکہ راجکماری بمبئی میں مقیم تھیں۔ بعد میں وی کے د نے وبے ممبئی میں شمولیت اختیار کی۔ راجکماری کا انتقال 2000ء میں ہوا۔ [1]
فلمو گرافی
ترمیمجی ایم درانی کے ساتھ گانے
ترمیم- "جھوم رہی باغوں میں بھیگی" - یتیم (1945ء) [4]
- "برساں لاگی بدریا" - نئی دنیا (1942ء) [3]
- "دل لوٹ لیا جی"۔ نئی دنیا (1942ء)
- "پریم نے من میں آگ لگائی" - نئی دنیا (1942ء)
- " او تجھ کو نینوں" - مہربانی (1950ء)
- "اڑ جاؤں میں ساجن رے" - کویتا (1944ء)
- "برس گئی رام بدریا کاری" - اسٹیشن ماسٹر (میوزک ڈائریکٹر نوشاد )
- "دھیرے دھیرے بول میرے راجا"۔ اشارہ (1943ء) (میوزک ڈائریکٹر خواجہ خورشید انور ) (گیت نگار – ڈی این مڈھک )
- "گوٹے دا ہار وی" - کرمئی (پنجابی زبان کی فلم) (1941ء) (اقبال بیگم کے ساتھ) [4]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب "Zohrabai, Amirbai and Rajkumari profiles"۔ Women On Record website۔ 2018-08-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-02-18
- ↑ Anantharaman 2008
- ^ ا ب پ ت ٹ ث "Rajkumari – Profile"۔ Cineplot.com website۔ 10 اکتوبر 2010۔ 2010-10-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-02-18
- ^ ا ب http://films.hindi-movies-songs.com/k-anwar.html, Rajkumari's song with music director Khurshid Anwar in film 'Kurmai', Retrieved 18 فروری 2020
کتابیات
ترمیم- Anantharaman، Ganesh (جنوری 2008)۔ Bollywood Melodies: A History of the Hindi Film Song۔ Penguin Books India۔ ISBN:978-0-14-306340-7
{{حوالہ کتاب}}
: پیرامیٹر|ref=harv
درست نہیں (معاونت)