راجہ بھوج بین الاقوامی ہوائی اڈہ

راجا بھوج ہوائی اڈا (ہندی: राजा भोज विमानक्षेत्र، انگریزی:Raja Bhoj Airport) بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے صدر مقام بھوپال شہر کا ہوائی اڈا ہے۔ راجا بھوج ہوائی اڈا بھوپال شہر سے پندرہ کلومیٹر (9.3 میل) دور جنوب مغرب کی جانب قومی شاہراہ 12 کے ساتھ گاندھی نگر کے علاقے میں واقع ہے۔ راجا بھوج ہوائی اڈا اِندور میں واقع دیوی اہیلیا بائی ہوجکر ہوائی اڈے کے بعد ریاست مدھیہ پردیش کا دوسرا مصروف ترین ہوائی اڈا ہے۔ اس ہوائی اڈے کو دسویں صدی عیسوی میں گذرے پر مار شاہی خاندان کے ایک بادشاہ راجا بھوج کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ راجا بھوج ہوائی اڈا سطح سمندر سے 524 فٹ بلندی پر واقع ہے۔

راجا بھوج بین الاقوامی ہوائی اڈا
خلاصہ
ہوائی اڈے کی قسمعوامی
مالکMadhya Pradesh Government
عاملAirports Authority of India
خدمتبھوپال, سیہور, ہوشنگ آباد, مدھیہ پردیش
محل وقوعGandhi Nagar area which lies 15 کلومیٹر (9.3 میل) north-west of Bhopal city center on National Highway 12.
مرکز برائےسپائس جیٹ
بلندی سطح سمندر سے1,719 فٹ / 524 میٹر
متناسقات23°17′15″N 077°20′15″E / 23.28750°N 77.33750°E / 23.28750; 77.33750
نقشہ
BHO is located in مدھیہ پردیش
BHO
BHO
BHO is located in ٰبھارت
BHO
BHO
Location of airport in India
رن وے
سمت لمبائی سطح
فٹ میٹر
06/24 3,420 1,042 اسفالٹ tar/اسفالٹ
12/30 9,022 2,750 ایسفالٹ
اعداد و شمار (April 2018 - March 2019)
Passenger movements810,307Increase 12.2%
Aircraft movements8,860 Increase 23%
Cargo tonnage1,746 Increase 51.4%
ماخذ: AAI[1][2][3]

توسیع و ترقی ترمیم

رن وے کی پٹی کو 2,744 میٹر یعنی 9,003 فٹ تک طویل کیا گیا تاکہ بڑے طیارے بھی بھوپال میں اتر سکیں۔[4]سب سے پہلی طویل اور براہ راست بین الاقوامی پرواز جس نے اس طیران گاہ سے اڑان بھری وہ سعودیہ ایئرلائن کی چارٹر پرواز تھی جو 23 اکتوبر 2010 کو حج کے لیے عازمین حج کو لے کر سعودی عرب کے شہر جدہ روانہ ہوئی تھی۔

سال 2013 میں راجا بھوج ہوائی اڈا ریاست کا وہ پہلا ہوائی اڈا بن گیا جو اپنی ضروریات کی بجلی شمسی توانائی سے پیدا کر رہا تھا۔ 100 کلو واٹ کا شمسی توانائی سے بجلی بنانے والا پلانٹ جون 2013 کو فعال کیا گیا تھا۔ اور اس میں یہ منصوبہ بھی شامل تھا کہ مستقبل میں دو میگا واٹ کا شمسی توانائی والا بجلی کی پیداوار کا نظام بھی لگایا جائیگا۔

ایک نیا کارگو ہب جو 17 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا جائیگا جس کی تکمیل اور افتتاح اکتوبر 2019 تک متوقع ہے اس سے اس ہوائی اڈے پر سامان کی ترسیل و وصولی میں بہت آسانی پیدا ہوگی۔[5]

انٹیگریٹیڈ ٹرمینل ترمیم

اس ہوائی اڈے کے 135 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے نئے انٹیگریٹیٹیڈ ٹرمینل کا افتتاح 28 جون 2011 کو وزیر ہوابازی ویالر روی نے کیا تھا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Traffic News for the month of March 2018: Annexure-III" (PDF)۔ Airports Authority of India۔ 1 May 2018۔ صفحہ: 4۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2018 
  2. "Traffic News for the month of March 2018: Annexure-II" (PDF)۔ Airports Authority of India۔ 1 May 2018۔ صفحہ: 4۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2018 
  3. "Traffic News for the month of March 2018: Annexure-IV" (PDF)۔ Airports Authority of India۔ 1 May 2018۔ صفحہ: 4۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2018 
  4. "Direct Haj flight from Bhopal"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 3 June 2010۔ 06 جنوری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جون 2015 
  5. "Bhopal to get air cargo services within a month"۔ Latest Indian news, Top Breaking headlines, Today Headlines, Top Stories | Free Press Journal (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2019