راجا محمد حیدر خان (انگریزی: Raja Muhammad Haydar Khan) آزاد کشمیر کے ایک سیاست دان ہیں جو نگران صدر آزاد کشمیر ہیں۔

راجہ محمد حیدر خان
نگران صدر آزاد کشمیر
مدت منصب
18 مئی 1952 – 21 جون 1952
محمد یوسف شاہ
شیر احمد خان
معلومات شخصیت
تاریخ وفات سنہ 1966ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں


16 جون 1916ء کو چکار ہٹیاں بالا میں پیدا ہوئے ، آپ کے والد محترم راجا سکندر خان ریاست کے معروف جاگیردار تھے آپ کے بڑے بھائی راجا افضل خان ریاست کے معروف جاگیردار تھے، دوسرے بھائی راجا جان محمد خان تھے اور تیسرے اور چھوٹے بھائی راجا محمد لطیف خان (مرحوم) ممبر قانون ساز اسمبلی 1970ء سے 1975ء تک رہے، آپ نے ابتدائی تعلیم چکار سے حاصل کرنے کے بعد سری پرتاب کالج سری نگر میں داخلہ لیابعد میں ہندوستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم رہتے ہوئے فارسٹری میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ اوائل عمری میں ہی طلبہ تحریکوں میں پیش پیش رہے ،1932ء کی عبدالقدیر نامی تحریک میں بھی حصہ لیا ،سری نگر میں منعقدہ مسلم کانفرنس کے اجلاس میں آپ اسکائوٹ کی یونیفارم پہن کر بطور اسکائوٹ شریک ہوئے، 1947ء میں آپ نے تحریک آزادی میں بھرپور حصہ لیا سردار محمد ابراہیم خان کوغیر آئینی طریقہ سے آزاد کشمیر کی صدارت سے سبکدوش کیا گیا تو آپ ملازمت کی پروا کیے بغیر احتجاج میں کود پڑے جس کی پاداش میں نہ صرف آپکو ملازمت سے ہاتھ دھونے پڑے لیکن مشکل حالات کا مردانہ وار مقابلہ کیا ، 1958ء میں کشمیر لبریشن مومنٹ کا آغازہوا تودیگر سینئر ریاستی قیادت کے ساتھ آپ 6 ماہ تک زیر حراست رہے ، جدوجہد آزادی کشمیر اور عوامی حقوق کے لیے کئی مرتبہ قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں حتی کہ جب اکلوتے بیٹے راجا محمد فاروق حیدر خان پیدا ہوئے تو آپ پلندری جیل میں تھے ، راجا محمد حیدر خان دو مرتبہ مسلم کانفرنس کے صدر منتخب ہوئے ، فیلڈ مارشل ایوب خان نے جب مارشل لا لگایا تو اس کی بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے اس کے خلاف کاغذی فیلڈ مارشل کا بیان دیا ، 20 اپریل 1966ء کو آپ کی رحلت کے بعد آپ کی زوجہ محترمہ سعیدہ بیگم (مرحومہ) بھی آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی ممبر رہیں جبکہ بیٹی نورین حیدر خان بھی ممبرا سمبلی رہیں

حوالہ جات

ترمیم

کامران اعظم سوہدروی