راحت (انگریزی: Comfort) یا آرام اور سکون جسمانی یا نفسیاتی آسانی کا نام ہے، جس کی چھاپ آزمائشوں کا نہ ہونا ہے۔ راحت سے محروم لوگ تکلیف دہ زندگی بسر کرتے ہیں یا مشکلات میں پھنسے ہوتے ہیں۔ کسی قدر نفسیاتی راحت سابقہ خوش نما یادوں کو تازہ کر کے حاصل کی جا سکتی ہے، جیسے کہ جانی پہچانی سرگرمیوں سے وابستگی، جانی پہچانی اشیاء کو ساتھ رکھنا اور فرحت بخش غذا کھانا۔[1] صحت کی دیکھ ریکھ میں راحت خاص توجہ کی مرکز بنی ہوتی ہے، کیوں کہ بیماروں اور زخمیوں کو راحت پہنچانا صحت کی دیکھ ریکھ کے مقاصد میں سے ایک ہے اور یہ صحت یابی میں معاون ہو سکتی ہے۔[2] وہ لوگ جو ایسے ماحول سے گھرے ہوتے ہیں جہاں راحت بخش اشیاء ہوں، یہ نفیساتی راحت فراہم کرتی ہیں جن کی وجہ سے "اپنے راحت کدے میں ہونے" کا احساس ہوتا ہے۔ مثبت وابستگیوں کی شخصی نوعیت کی وجہ سے نفسیاتی راحت ہر شخص کے لیے الگ ہو سکتی ہے۔[2]

ایک کتا راحت اور آرام دگی کی کیفیت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

نجی اور سماجی راحت ترمیم

راحت کا احساس نجی بھی ہو سکتا ہے اور یہ سماج یا اجتماعی نوعیت کا بھی ہو سکتا ہے۔ نجی راحت میں عام طور سے ایک شخص یا اس شخص کے ساتھ اس کے متعلقین استفادہ کرتے ہیں جب کہ سماجی راحت کی صورت میں ہر شخص جو اس سماج کا فرد ہے راحت کا احساس کر سکتا ہے۔

جون 2019ء میں مغربی بنگال، بھارت میں ایک خاتون ڈاکٹر سے مریضوں کی بد تمیزی کا واقعہ پیش آیا۔ اس کے نتیجے میں الموڑا اور کچھ اور مقامات پر کئی اسپتال میں ڈاکٹر ہڑتال پر چلے گئے تھے۔ اس سے بیمار افراد اور ان کے متعلقین کو کافی پریشانی کا احساس ہوا تھا۔ تاہم جلد ہی یہ ہڑتال ختم ہوئی۔ اس سے ایک سماجی راحت کی فضاء پھیل گئی اور بیمار اصحاب نے چین کی سانس لی کہ اب انھیں علاج و معالجے کے لیے در در بھٹکنا نہیں پڑے گا۔[3]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Daniel Miller, The Comfort of Things (2009).
  2. ^ ا ب Katharine Kolcaba, Comfort Theory and Practice: A Vision for Holistic Health Care and Research (2003).
  3. निजी अस्पताल खुलने पर मरीजों ने ली राहत की सांस