راحیل اعظم ( پیدائش 27 ستمبر 1981) ایک بھارتی اداکار اور ماڈل ہیں۔ جو ایک تخیلاتی ڈراما سیریل حاتم ،جو سٹار پلس ٹی وی سے نشر ہوتا ہے، کی وجہ سے بہت مقبولیت کے حامل ہیں ۔ اعظم 27 ستمبر 1981 کو بنگلور بھارت میں پیدا ہوئے اور ان کی ایک بڑی بہن ہے۔ اعظم نے اپنیاسکول کی تعلیم کلرینس ہائیاسکول اور بی ایم ایس انجینرنگ کالج[2] In ممبئی[3] سے سافٹ ویئر انجیرنگ میں گریجویشن حاصل کی۔ 1999 میں اعظم ممبئی اپنے انجیرنگ کیرئیر کی خاطر آئے مگر بچپن سے ہی اس کی اداکار بننے کی خواہش تھی اس مقصد کے لیے اس نے کشور نامت کپور کی اداکاری کی کلاسز میں تین ماہ کے لیے داخلہ لے لیا۔ اعظم نے اپنے کیرئیر کی شروعات چھوٹے اشتہارات میں ماڈلنگ سے کی۔ اس نے چند تجارتی اشتہارات کیے۔ اس کے بعد اس نے مرحوم نصرت فتح علی خان اور روپ کمار راتھوڑ کے لیے ایک گانے کی فلم میں کام کیا۔ 2001 میں اس نے اپنا پہلا وقفہ روز کا صابن، ایک ٹکڑا چاند کا، لیا۔ اس کے بعد سٹار پلس کے ساگر فلمز کے مہم جوئی پر مبنی ڈراما سیریل حاتم کے ذریعے سر فہرست آ گئے اور بہت بڑی کامیابی حاصل کی اور پسندیدہ ایکشن اداکار کے طو پر سٹار پریوار ایوارڈ جیت لیا۔ حالیہ وہ بینگلور میں اپنے خاندانی کاروبار میں مصروف ہیں۔ انھوں نے نوائے وقت انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وضاحت کی، ٹیلی ویژن میں 90% جگہ پر خواتین اکثریت کا غلبہ ہے۔ جبکہ باقی 10 فیصد پر مرد اداکاروں کو اداکاری کا کام حاصل ہوتا ہے اور اس 10 فیصد میں صرف دو فیصد جگہ تخیلاتی کام کی بچتی ہے جس میں ،میں کام کرتا ہوں۔ میں کام کرنے کی مشین نہیں ہوں۔ مجھے اداکاری کی پیشکش مل رہی ہیں لیکن میں ان کو قبول نہیں کر رہا، کیونکہ میں پیشہ ورانہ طور پر سافٹ ویئر انجینئر ہوں اور بینگلور میں ہمارا خاندانی کاروبار ہے چنانچہ میں خود کو اسی میں مصروف رکھنا چاہتا ہوں۔ اداکاری کے علاوہ میں پیشہ ور گھڑ سوار بننا چاہتا تھا۔

راحیل اعظم
Rahil Azam
Rahil Azam
راحیل اعظم 2020 میں میڈماد سر کے سیٹ پر۔

معلومات شخصیت
پیدائش (1981-09-27) 27 ستمبر 1981 (عمر 42 برس)
بنگلور، کرناٹک، بھارت[1]
رہائش ممبئی، بھارت
قومیت بھارتی
عملی زندگی
پیشہ ماڈل، اداکار، سافٹ ویئر انجنیئر
دور فعالیت 2001–present
وجہ شہرت میڈم سراورحاتم ( ڈرامہ)
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات ترمیم

  1. Express Features۔ "Best wishes for bangalore — Rahil Azam"۔ Newindianexpress.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2015 
  2. "High on acting – Deccan Herald – Internet Edition"۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 اکتوبر 2015 
  3. Vipasha Rathore۔ "Different strokes of Rahil Azam"۔ Newindianexpress.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2015 

بیرونی روابط ترمیم

https://instagram.com/rahil.azam.7?igshid=9z0ienigkyle