رادھیکا مدن
رادھیکا مدن ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور ٹیلی ویژن آرٹسٹ ہیں۔ [2] ابتدا میں رادھیکا مدن نئی دہلی میں ڈانس انسٹرکٹر کی حیثیت سے کام کرتی تیںے۔ 2014 میں ، انھوں نے کلرز ٹی وی کی ڈراما سیریز میری عاشقی تم سے ہی میں ٹی وی اداکار شکتی اروڑا کے مدمقابل ٹیلی ویژن میں قدم رکھا۔ یہ شو 2016 میں ختم ہوا۔ بعد ازاں ، رادھیکا مدن نے وشال بھردواج کی ہدایتکاری میں بننے والی مزاحیہ ڈراما فل، پٹاخا (2018) سے بالی ووڈ میں ، جس کے لیے انھیں فلم فیئر میں فلم فیئر بیترین نئی اداکارہ اور بہترین اداکارہ (نقاد) لیے نامزدگی ملی۔
رادھیکا مدن | |
---|---|
رادھیکا مدن 2019
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 مئی 1995ء (29 سال) دہلی, India[1] |
رہائش | ممبئی |
قومیت | بھارتی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | دہلی یونیورسٹی |
پیشہ | اداکارہ, رقاصہ |
دور فعالیت | 2014–حال |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور کیریئر
ترمیمدہلی سے تعلق رکھنے والی ، رادھیکا مدن نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹیلی ویژن کے ڈیلی سوپ سیریل میری عاشقی تم سے ہی میں اداکاری کے ذریعے کیا جو کلرز ٹی وی چینل پر ڈیڑھ سال تک جاری رہا، اس ڈراما میں رادھیکا نے ایشانی کا مرکزی کردار اداکیا تھا۔ رادھیکا بھارتی نجی چینل کلرز سے نشر ہونے والے ڈرامے(میری عاشقی تم سے ہی) کے ذریعے عوام کا دل جیتنے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔ اس ڈرامے میں اداکار شکتی اروڑا کے ساتھ رادھیکا کی جوڑی اس قدر مقبول ہوئی کہ اس برس دونوں فنکاروں کو بہترین ڈیلی سوپ جوڑی کے کئی ایوارڈز بھی حاصل ہوئے۔ [3] [4] رادھیکا نے ڈانس رئیلٹی شو جھلک دکھلا جا (سیزن 8) میں بھی حصہ لیا۔
ٹیلی ویژن پر اپنا لوہا منوانے کے بعد ان پر بھارتی ہدایت کار کی نظر پڑی اور وہ اپنی پہلی فلم حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ رادھیکا مدن نے سانیا ملہوترا ساتھ ، وشال بھردواج کی ہدایت کاری میں بنی مزاحیہ ڈراما فلم پٹاخا سے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات کی۔ چرن سنگھ پاتھک کی مختصر کہانی پر مبنی ، کہانی راجستھان میں دو بہنوں (ثانیہ ملہوترا اور اور رادھیکا مدن) کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں یہ دونوں بہنیں آپس میں لڑائی جھگڑے کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔ بات بات پر لڑنے جھگڑنے والی بہنوں کی دلچسپ کہانی پرمبنی فلم 28 ستمبر 2017 کو ریلیز ہوئی۔ رہی ہے جو ہمیشہ تنازع میں رہتی ہیں۔ کہانی پاتھک کے بھائیوں کی بیویوں پر مبنی تھی۔ رادھیکا مدن اور ثانیہ ملہوترا دونوں کی بولی اور کردار کی باریکی سے حقیقی راجھستانی خواتین سے ملتے تھے۔ فلم کی تیاری کے لیے ثانیہ ملہوترا اور رادھیکا مدن دونوں جے پور کے قریب رونسی گاؤں میں رہیں اور راجستھانی بولی سیکھی۔ انھوں نے بھیڑ بکریاں سے دودھ دوہنا، دیواروں کو گوبر لگانااور لمبے فاصلے تک اور اپنی کمر کے گرد ایک توازن رکھتے ہوئے سر پر پانی سے بھرا ہوا <i id="mwNw">مٹکا</i> رکھ کر چلنے کی تربیت بھی لی۔ انھیں 10 کلو وزن بھی ڈالنا پڑا۔ صحافی راجا سین نے اپنے تبصرے میں لکھا ، "رادھیکا مدن بولی اور عزم میں اٹل ، اس باکمال کردار میں مثبت طور پر چمکتی نظر آتی ہیں۔ "
اس کے بعد رادھیکا مدن وسن بالا کی ہدایتکاری میں بنی ایکشن کامیڈی فلم مرد کو درد نہیں ہوتا میں نظر آئیں۔ اس فلم کا پریمیئر 2018 ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے مڈ نائٹ میڈنیس سیکشن میں ہوا ، جہاں اس نے پیپلز چوائس ایوارڈ: مڈ نائٹ میڈنیس جیتا ۔ اس فلم کو 2018 مٰیں مامی فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا جہاں اسے اسٹنڈنگ اوویشن کے ذریعے سراہا گیا۔ رادھیکا مدن نے ذکر کیا کہ وہ لیلا مجنوں (2018) کے لیے آڈیشن دے رہی تھیں جب مرد کو درد نہیں ہوتا کے بارے میں معلوم ہوا اور اس میں کردار کی "انفرادیت" کی وجہ سے اس فلم کا انتخاب کیا۔ اس نے خود ہی اسٹنٹ کا مظاہرہ کیا اور خود کو اس صنف سے دوچار کرنے کے لیے متعدد کلاسک مارشل آرٹ ایکشن فلمیں دیکھیں۔ جسمانی تربیت کے دوران وہ زخمی بھی ہوئیں اور چوٹیں لگی تھیں۔ انھوں نے فلم کے لیے سخت ڈائٹ اور ورزش کے روزمرہ کے معمولات کی پیروی کی۔ فرسٹ پوسٹ کے صحافیی پردیپ مینن نے انھیں "خوشی کی حیثیت سے سوپری (ان کے کردار کا نام جس کے معنی خوشی کے ہیںٕ" قرار دیا اور بتایا کہ رادھیکا مدن کردار کے "متضاد مزاج " ہونے کے باوجود "انھوں قابلیت سے کام لیا"۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ "ایکشن سین میں چمکتی رہیں۔"
آئندہ سال 2020ء میں اداکارہ رادھیکا مدن 2017 کی فلم ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل سے فلمی’انگریزی میڈیم‘ میں نظر آئیں گی۔ اداکارہ رادھیکا مدن اس فلم میں عرفان خان اور کرینہ کپور کی بیٹی کا کردار ادا کریں گی۔
ٹیلی ویژن
ترمیمسال | سیریل | کردار | چینل | نوٹ |
---|---|---|---|---|
2014–2016 | میری آشقی تم سے ہی | ایشانی واگیلہ | کلرز ٹی وی | (مرکزی کردار) |
رئیلٹی شورز
ترمیمسال | سیریل | کردار | چینل |
---|---|---|---|
2014 | جھلک دکھلا جا 7 | مہمان / اپنے ڈراما میری عاشقی تم سے ہی کی تشہیر کے لیے | کلرز ٹی وی |
2014-15 | باکس کرکٹ لیگ | (معاون ٹیم کے لیے مہمان) | سونی ٹی وی |
2015 | جھلک دکھلا جا 8 | مقابلہ میں شرکت کرنے والی (تیسری شریک جو نکالی گئیں) | کلرز ٹی وی |
2015 | نچ بلیے 7 | مہمان / شکتی اروڑا کی ساتھی | اسٹار پلس |
فلمیں
ترمیمسال | عنوان | کریکٹر | ڈائریکٹر | نوٹ |
---|---|---|---|---|
2018 | پتاخہ | چمپا کماری | وشال بھاردواج | بہترین خواتین پہلی فلم کا اسکرین ایوارڈ نامزد - بہترین خواتین پہلی فلم کے لئے فلم فیئر ایوارڈ نامزد - بہترین اداکارہ کے لیے فلم فیئر ناقدین کا ایوارڈ |
2019 | مرد کو درد نہیں ہوئا | سپری | وسان بالا | |
2020 | انگریزی میڈیم † | تاریکا | ہومی اڈجانیا | زیر تکمیل |
ایوارڈز اور نامزدگی
ترمیمسال | ایوارڈ | قسم | کام | نتیجہ |
---|---|---|---|---|
2015 | زی گولڈ ایوارڈ | بہترین پہلی اداکارہ | میری عشقی تم سے ہی | style="background: #99FF99; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="yes table-yes2"|فاتح | |
انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈز | بہترین نیا چہرا | میری عشقی تم سے ہی| style="background: #99FF99; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="yes table-yes2"|فاتح | ||
ٹیلی ویژن اسٹائل ایوارڈ | Best Stylish Jodi (Shared with Shakti Arora) | میری عشقی تم سے ہی| style="background: #99FF99; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="yes table-yes2"|فاتح | ||
Gold Awards | بہترین اداکارہ | میری عشقی تم سے ہی| style="background: #FDD; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="no table-no2"|نامزد | ||
انڈین ٹیلی ایوارڈز | بہترین نیا چہرا | میری عشقی تم سے ہی| style="background: #99FF99; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="yes table-yes2"|فاتح | ||
Kalakar Awards | بہترین اداکارہ | میری عشقی تم سے ہی| style="background: #99FF99; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="yes table-yes2"|فاتح | ||
ایشین ویورز ٹیلی ویژن ایوارڈز
(AVTA) |
سال کی بہترین اداکارہ | میری عشقی تم سے ہی| style="background: #FDD; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="no table-no2"|نامزد | ||
انڈین ٹیلی ایوارڈز | یوتھ پاپولر آئکن ایوارڈ | میری عشقی تم سے ہی| style="background: #99FF99; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="yes table-yes2"|فاتح | ||
TIIFA | موسٹ پاپولر فیس آف ائیر | میری عشقی تم سے ہی| style="background: #99FF99; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="yes table-yes2"|فاتح | ||
انڈین ٹیلی ایوارڈز | بہترین جوڑی | میری عشقی تم سے ہی| style="background: #FDD; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="no table-no2"|نامزد | ||
ٹیلی ویژن اسٹائل ایوارڈ | بیسٹ اسٹائلش بیٹی | میری عشقی تم سے ہی| style="background: #FDD; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="no table-no2"|نامزد |
سال | ایوارڈ | قسم | فلم | نتیجہ |
---|---|---|---|---|
2018 | اسٹار اسکرین ایوارڈ | موسٹ ہرامیسنگ نیوکمر (خواتین) | style="background: #99FF99; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="yes table-yes2"|فاتح | |
2019 | زی سنے ایوارڈز | بہترین نئی اداکارہ | style="background: #FDD; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="no table-no2"|نامزد | |
2019 | بالی وڈ فلم جرنلسٹس ایوارڈز | Best Debutante Female | style="background: #99FF99; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="yes table-yes2"|فاتح | |
2019 | 64 واں فلم فئیر ایوارڈ | Best Actress (critics) | Pataakha| style="background: #FDD; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="no table-no2"|نامزد | |
style="background: #FDD; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="no table-no2"|نامزد |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Radhika Madan to debut with Ekta Kapoor's show"۔ Deccan Chronicle۔ 20 June 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2015
- ↑ "Happy Birthday Radhika Madan: 6 pictures of the gorgeous Meri Aashiqui Tumse Hi actress you cannot miss"۔ India Today (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2018
- ↑ "'Meri Aashiqui Tum Se Hi' wraps up shoot; fans brace for a dramatic ending"۔ International Business Times۔ 6 February 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 فروری 2016
- ↑ "Why 'Meri Aashiqui Tumse Hi' had to wrap up"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اپریل 2016
- ↑ "Powerbrands BFJA"۔ index.html۔ 05 مئی 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2019
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر رادھیکا مدن سے متعلق تصاویر