راس ایڈورڈز (پیدائش: 1 دسمبر 1942ءکوٹسلو، پرتھ، مغربی آسٹریلیا) آسٹریلیا کے سابق کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ایڈورڈز نے آسٹریلیا کے لیے 20 ٹیسٹ میچ کھیلے جو انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف تھے۔ انھوں نے 1975ء کے کرکٹ عالمی کپ سمیت نو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھی شرکت کی۔ وہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اور شاندار کور فیلڈر ہونے کے ساتھ ساتھ پارٹ ٹائم وکٹ کیپر بھی تھے۔ ایڈورڈز دسمبر 1942ء میں کوٹسلو، مغربی آسٹریلیا میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد، ایڈمنڈ ایڈورڈز، دو بار ویسٹرن آسٹریلیا کے لیے بطور وکٹ کیپر کھیلے۔[1]1971-72ء شیفیلڈ شیلڈ سیزن میں انھوں نے چار سنچریاں بنائیں اور 1972ء میں 29 سال کی عمر میں انگلینڈ گئے اور انھیں ناٹنگھم میں پہلا موقع ملا جہاں انھوں نے ناقابل شکست 170 رنز بنائے۔ تاہم انھوں نے اپنی اگلی دو اننگز میں صفر تک ہی رسائی حاصل کی۔ راس ایڈورڈز کے دو بیٹے اور 7 پوتے تھے ان کی بہو ایلیسن۔ نیو ایڈورڈز (پوتی) کا نام راس کی پیاری ماں، ایلس "میری" ایڈورڈز کے نام پر رکھا گیا تھا۔ 1974-75ء میں ایڈورڈز نے انگلینڈ کے خلاف اپنی دوسری سنچری اسکور کی جب اس نے پرتھ ٹیسٹ میچ میں 115 رنز بنائے۔ انھوں نے 1975ء میں لارڈز میں 99 رنز بنائے[2]

راس ایڈورڈز
ذاتی معلومات
پیدائش (1942-12-01) 1 دسمبر 1942 (عمر 82 برس)
مغربی آسٹریلیا، آسٹریلیا
بلے بازیدائیں ہاتھ کے بلے باز
تعلقاتایڈمنڈ ایڈورڈز (والد)
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 259)22 جون 1972  بمقابلہ  انگلستان
آخری ٹیسٹ28 اگست 1975  بمقابلہ  انگلستان
پہلا ایک روزہ (کیپ 12)24 اگست 1972  بمقابلہ  انگلستان
آخری ایک روزہ21 جون 1975  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1964–1975مغربی آسٹریلیا
1979نیو ساؤتھ ویلز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 20 9 126 30
رنز بنائے 1171 255 7345 550
بیٹنگ اوسط 40.37 36.42 39.27 27.50
100s/50s 2/9 -/3 14/42 0/3
ٹاپ اسکور 170 ناٹ آئوٹ 80 ناٹ آئوٹ 170 ناٹ آئوٹ 80 ناٹ آئوٹ
گیندیں کرائیں 12 - 84 -
وکٹ - - 1 -
بالنگ اوسط - - 75.00 -
اننگز میں 5 وکٹ - - 0 -
میچ میں 10 وکٹ - n/a 0 -
بہترین بولنگ - - 1/24 -
کیچ/سٹمپ 7/- -/- 111/11 14/0
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 18 جولائی 2012

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم