ریفلاسیا آرنولڈی ، ( (انڈونیشیائی: puspa langka)‏ [1] [2] طفیلی نوعRafflesia میں پھولدار پودے کی ایک قسم ہے۔یہ ایک دیو ہیکل پھول ہوتا ہے۔ یہ زمین پر سب سے بڑا انفرادی پھول پیدا کرنے کے لیے مشہور ہے۔ [3] اس میں سڑے ہوئے گوشت کی شدید اور ناگوار بو ہوتی ہے۔ [4] یہ سماٹرا اور بورنیو کے برساتی جنگلات کا مقامی پودا ہے۔ [5] اگرچہ کچھ ایسے پودے ہیں جن میں بڑے پھول والے اعضاء ہیں جیسے ٹائٹن ارم ( امورفوفالس ٹائٹینم ) اور ٹالی پوٹ پام ( کوریفا امبراکولیفیرا ) لیکن یہ تکنیکی طور پر بہت سے پھولوں کے جھرمٹ ہوتے ہیں۔

ریفلاسیا آرنولڈی Rafflesia arnoldii انڈونیشیا کے تین قومی پھولوں میں سے ایک ہے، باقی دو میں ایک سفید چمبیلی (Jasminum sambac) اور دوسرا مون آرچڈ ( Phalaenopsis amabilis) ہے۔ [6] اسے سنہ 1993ء میں صدارتی فرمان نمبر 4 میں، سرکاری طور پر ایک قومی "نایاب پھول" کے طور پر تسلیم کیا گیا ۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Rafflesia arnoldii (corpse flower)"۔ Plants & Fungi (blog)۔ Kew Botanical Gardens۔ 2011۔ 20 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2020۔ note: unverified errata info possibly from Mabberley (1985) 
  2. An Atlas of Biodiversity in Indonesia۔ Jakarta: State Ministry of Environment۔ 1995۔ صفحہ: 68 
  3. "5 Awesome Parasitic Plants"۔ Encyclopædia Britannica (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جون 2019 
  4. "Rafflesia arnoldii: la flor más apestosa del mundo"۔ Infoterio Noticias | Ciencia y Tecnología (بزبان ہسپانوی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 فروری 2023 
  5. The Genus Rafflesia.
  6. "ASEAN National Flowers"۔ ASEAN secretariat۔ 23 فروری 2006 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مئی 2011