رام نارائن
رام نارائن (ہندی: राम नारायण) (پیدائش: 25 دسمبر 1927-9 نومبر 2024) ، ایک بھارتی سارنگی نواز ہیں۔ یہ بین الاقوامی شہرت پانے والے پہلے سارنگی نواز ہیں۔ رام نارائن اُدے پور میں پیدا ہوئے اور انھوں نے چھوٹی عمر میں سارنگی بجانا سیکھی۔ آل انڈیا ریڈیو لاہور نے پہلی بار 1944ء میں معاون سازندے کی حیثیت سے ان کی خدمات حاصل کیں۔ تقسیم ہند کے بعد رام نارائن 1947ء میں دہلی چلے گئے تاہم یہاں بھی ان کی حیثیت معاون کی ہی رہی۔ معاون سے آگے بڑھنے کے لیے وہ 1949ء میں بمبئی چلے گئے اور وہاں کی فلمی دنیا میں کام شروع کیا۔
رام نارائن | |
---|---|
(ہندی میں: राम नारायण) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 25 دسمبر 1927ء [1] ادے پور |
وفات | 9 نومبر 2024ء (97 سال)[2] باندرہ |
شہریت | برطانوی ہند (1927–1947) بھارت (1947–2024) |
عملی زندگی | |
پیشہ | موسیقار |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
شعبۂ عمل | موسیقی [3]، سارنگی [3] |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
1954 میں ایک ناکام کوشش کے بعد رام نارائن نے 1956 میں پہلی بار کامیابی سے ایک کنسرٹ تنہا کیا۔ انھوں نے اس طرح کے کئی البم ریکارڈ کروائے اور 60 کی دہائی میں اپنے فن کے مظاہرے کے لیے امریکا اور یورپ کے دورے شروع کیے۔ حالیہ دور میں انھوں نے بھارتی اور بیرونی طلبہ کو موسیقی کی تعلیم دی اور اکثر اوقات بھارت سے باہر اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔ انھیں 2005ء میں بھارت کا دوسرا سب سے بڑا سویلین اعزاز پدما وبھوشن دیا گیا۔
ویکی ذخائر پر رام نارائن سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w61h4rhn — بنام: Ram Narayan — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ تاریخ اشاعت: 9 نومبر 2024 — Legendary sarangi player Pandit Ram Narayan dies at 96 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 نومبر 2024
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0174506 — اخذ شدہ بتاریخ: 17 نومبر 2024