رام پوتینینی
رام پوتینی (انگریزی: Ram Pothineni) ایک بھارتی اداکار ہیں جو تیلگو سنیما میں اپنے کام کے لیے جانے جاتے ہیں۔[2] رام مشہور فلم پروڈیوسر سروانتھی روی کشور کے بھتیجے ہیں۔ رام نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلم دیوداس (2006ء) سے کیا، یہ فلم کامیاب رہی۔ اس فلم میں اداکاری کے لیے رام نے فیئر اعزاز - جنوب برائے بہترین نووارد اداکار جیتا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد رام نے مزید کامیاب فلمیں کی۔ جن میں ریڈی (2008ء)، مسکا (2009ء)، کنڈی ریگا (2011ء)، پنڈاگا چیسکو (2015ء) اور نینو سیلجا (2016ء) اور ہیلو گرو پریما کوسمے (2018ء) قابل ذکر ہیں۔ ان سب فلموں کی کامیابی کی وجہ سے رام نے تیلگو سنیما میں ایک اچھا نام بنایا ہے۔ رام اپنے شائقین میں انرجیٹک اسٹار کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
رام پوتینینی | |
---|---|
(تیلگو میں: రామ్) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | [1] حیدرآباد، دکن، آندھرا پردیش، بھارت (ابھی تلنگانہ، بھارت) |
15 مئی 1988
رہائش | حیدرآباد، دکن، تلنگانہ، بھارت |
قومیت | بھارتی |
دیگر نام | انرجیٹک اسٹار |
قد | 1.76 میٹر |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | تیلگو |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | www |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
بیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ [ Ram Pothineni profile family, wiki Age, Affairs ...www.goprofile.in › 2017/04 › Ram-Poth...
- ↑ {{cite web | url=https://twitter.com/ramsayz | title=Official Twitter account @ramsayz