ہیلو گرو پریما کوسمے
ہیلو گرو پریما کوسمے (اردو: سنو! پیارے یہ پیار ہے) 2018ء کی ایک بھارتی تیلگو زبان کی رومانوی مزاحیہ فلم ہے، جس کے ہدایت کار ترندھا راؤ نکینا ہیں۔ فلم کے مرکزی اداکاروں میں رام پوتینینی، انوپما پرمیشورن اور پرنیتا سبھاش شامل ہیں، جبکہ پرکاش راج نے رام پوتینینی کے دوست کے طور پر معاون کردار نبھایا ہے۔[2][3][4][5]
ہیلو گرو پریما کوسمے | |
---|---|
اشاعت پوسٹر | |
ہدایت کار | ترندھا راؤ نکینا |
پروڈیوسر | دل راجو |
تحریر | پرسنا کمار |
منظر نویس | پرسنا کمار |
کہانی | پرسنا کمار |
ستارے | رام پوتینینی انوپما پرمیشورن پرنیتا سبھاش پرکاش راج |
موسیقی | دیوی سری پرساد |
سنیماگرافی | وجے سی چکرورتی |
ایڈیٹر | کارتیک سرینیواس |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 145 منٹ |
ملک | بھارت |
زبان | تیلگو زبان |
باکس آفس | ₹90 کروڑ (7 ہفتوں میں)[1] |
فلم کی کہانی
ترمیمسنجو (رام پوتینینی) کاکیناڑا کا ایک خوش باش نوجوان ہے ، جن کی زندگی اس کے والدین (جے پرکاش اور ستارہ) اور دوستوں کے گرد ہی گھومتی ہے۔ اگرچہ پہلے اس کی بہت ضد تھی کہ وہ اپنے آبادی گاؤں کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائے گا مگر اپنے چاچا (پوسانی مرلی کرشنا) کے سمجھانے پر کہ اس والدین کی بہت خواہش ہے کہ ان کا بیٹا شہر جاکر کمائے پر وہ بیٹے کی محبت میں کہتے ہیں،وہ بالآخر وہ حیدرآباد حیدرآباد جاکر نوکری کرنے کا فیصلہ کرلیتا ہے۔ اس کی والدہ (ستارہ) بتاتی ہے کہ حیدرآباد رہنے کے لیے اس کے کالج کے زمانے کے دوست وشواناتھ ( پرکاش راج))سے بات ہو چکی ہے۔
حیدرآباد کی ٹرین پر سوار ہوتے ہوئے سنجو کی سے ملاقات انوپما انو (انوپما پرمیشورن) سے ہوتی ہے، سنجو ٹرین میں انوپما کو تنگ کرتا ہے، کیونکہ اس نے انوپما اور اس کی سہیلی کے درمیان باتیں سن لی تھیں جس میں وہ کاکیناڑا کے لڑکوں کو حیدرآباد کے لڑکوں سے زیادہ بے وقوف کہتی ہے۔ انو کے ٹرین سے گھر تک پہنچنے تک سنجو انوپما کے پیچھے آتا ہے ، بعد میں پتہ چلتا یہے کہ انو کوئی اور نہیں ہے انہی وشواناتھ کی بیٹی ، جن کے گھر وہ ٹھہرنے آیا ہے۔ سنجو اسی گھر میں ٹھہرتا ہے اور وشواناتھ کے کہنے پر ہر صبح اپنے دفتر جاتے ہوئے انو کو بھی کالج ڈراپ کرتا ہے۔ پہلے تو، انو ٹرین کے واقعہ پر سنجو سے گہری نفرت کرتی ہے لیکن وہ بعد میں اس کی فطرت، رویوں اور مزاج کو دیکھ کر یہ نفرت ختم ہوجاتی ہے اور دونوں اچھے دوست بن جاتے گئے۔ سنجو کو معلوم پڑتا ہے کہ وشوناتھ اپنی سی ہوئی زبان کی ساکھ کو ہمیشہ مد نظر رکھتے ہیں اور اس کے لی ے کچھ بھی قربان کرنے کے لی تیار رہتے ہیں۔ وہ اپنی بیٹی انو کو ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے، مگر اپنے مرتے ہوئے دوست کو زبان دینے کی وجہ سے اپنی بیٹی کی بجائے دوست کی بیٹی کو ڈاکٹر بنادیا۔
سنجو بھی اس دوران اپنے آفس میں کام کرنے والی ایک لڑکی ریتھو ( پرنیتا سبھاش) کو پسند کرتا ہے اور ایک ہی وقت میں ،وہ اسس کے ساتھ دوستی کو تقویت دینے لگتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انو کے ساتھ اس کی دوستی گہری ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ لیکن جب ریتھو سنجو سے اپنی محبت کا اقرار کرتی ہے تو سنجو کو احساس ہوتا ہے کہ وہ انو سے محبت کرتا ہے اور جب تک اسے انو کی طرف اپنی محبت کا احساس ہوتا ہے اس دوران وشواناتھ انو کے لیے اپنے ہی دفتر کے ساتھی (سیاجی شنڈے) کے بیٹے کارتک (نوئل شان) کوپسند کرلیتے ہیں اور انھیں زبان دے دیتے ہیں، یہ جان کر سنجو کا دل ٹوٹ جاتاہے۔
وشواناتھ اور سنجو بھی قریبی دوست بن چکے ہوتے ہیں، سنجو کو اداس دیکھ کر وہ اس سے بات کرتا ہے اور باتوں باتوں میں زبان دیتا ہے کہ حیدرآباد واپسی تک وہ اس کا دوست رہے گا۔ لیکن جب سنجو اسے بتاتا ہے کہ وہ انو سے محبت کرتا ہے تو وشواناتھ دوراہے میں پھنس جاتا ہے، سنجو اسے زبان کی دوستی کا واسطہ دے کر اپنی محبت کو پانے کے لیے مدد کا کہتاہے اور دوسری طرف اپنی زبان کی ساکھ رکھنے کے لیے وہ انو کو سنجو سے دور رکھنے کی بھی کوشش کرتاہے۔ اس مزاحیہ اور جذباتی افراتفری کے بعد بالآخر انو کو پتہ چل جاتا ہے کے سنجو اس سے محبت کرتا ہے اور کچھ دنوں بعد انو بھی اپنی محبت کا اظہار کردیتی ہے۔ جسے سن کر وشواناتھ کو بہت غصہ آتا ہے مگر وہ سنجو کی دوستی نبھاتے ہوئے اسے کہتا ہے کہ وہ انو کو لے کر بھاگ جائے اور شادی کرلے۔ اگلی صبح (انو کی شادی کے دن) وشواناتھ کو یہ دیکھ کر جھٹکا لگتا ہے کہ سنجو تو سامان سمیت گھر سے غائب ہے جبکہ انو اب بھی گھر میں ہے۔ وہ سنجو کو فون کرتا ہے تو سنجو کہتا ہے کہ تم بطور دوست انو کے ساتھ بھاگنے میں میری مدد کرنا چاہتے ہو لیکن بطور ایک دوست میں نہیں چاہتا کہ تمھیں اپنی شرمندگی اٹھانی پڑی، چنانچہ میں اپنی محبت قربان کررہا ہوں۔ کچھ دنوں بعد وشواناتھ اپنے گھرانے کے ساتھ کاکیناڑا آتا ہے اور بتاتا ہے کہ اسے احساس ہوا کہ اس کی بیٹی کے لیے سنجو سے بہتر کوئی نہیں اور سنجو کے گھر والوں سے انو کا رشتہ طے کردیتا ہے۔
کاسٹ
ترمیم- رام پوتینینی - بطور: سنجو
- انوپما پرمیشورن - بطور: انوپما (انو)
- پرنیتا سبھاش - بطور: ریتھو
- پرکاش راج - بطور: وشواناتھ (انوکے والد)
- امانی - بطور: لکشمی، انو کی ماں
- ستارہ - بطور: گایتری، سنجو کی ماں
- جے پرکاش- بطور: سنجو کے والد
- پوسانی مرلی کرشنا - بطور: سنجو کے چچا
- پراوین - بطور: میکینک
- سُریش - بطور: ریتھو کے والد
- نوئل شان - بطور: کارتک
- سیاجی شندے - بطور: کارتک کے والد
- رام پرساد - بطور: سنجو کا دوست
- سپتھاگری - بطور: آٹو ڈرائیور
گیت
ترمیمنمبر شمار | گیت | بول | گلوکار | طوالت |
1 | مائی ورلڈ از فلائنگ | سری مانی | الفونز جوزف | 3:41 |
2 | نییو پیلیس | سری مانی | نریندر | 3:50 |
3 | آئیڈیا چیپو فرینڈ | چندرا بوس | پرکاش راج اور رام پوتینینی | 4:07 |
4 | پیڈا پیڈا کلاٹھوری | سری مانی | یاسین نذر | 4:09 |
5 | ہیلو گرو پریما کوسمے | سری مانی | ساگر، رانینا ریڈی | 3:39 |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Hello Guru Prema Kosame First Weekend Collections
- ↑ Shekhar H Hooli۔ "Hello Guru Prema Kosame, Sandakozhi 2 to take toll on Aravind Sametha collection at box office"۔ International Business Times, India Edition۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2018
- ↑ "'Hello Guru Prema Kosame': The Ram Pothineni starrer gets a 'U' certificate - Times of India"۔ The Times of India۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2018
- ↑ Mythily Ramachandran, Special to tabloid! (2018-10-17)۔ "'Hello Guru Prema Kosame': A Telugu romcom"۔ GulfNews۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2018
- ↑ "Ram's Hello Guru Prema Kosame Pre-Release Business Report"۔ The Hans India (بزبان انگریزی)۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2018
بیرونی روابط
ترمیم
پیش نظر صفحہ 2010ء کی دہائی کی تیلگو فلم سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |