لذریق
لذريق/راڈرک، (ہسپانوی / پرتگالی: Rodrigo، عربی:”لذريق“، Ludharīq، وفات 711ء / 712ء)، ہسپانیہ میں 710 سے 712 تک، ایک گوتھ بادشاہ تھا۔ وہ تاریخ میں گوتھ کے آخری بادشاہ کے لقب سے مشہور ہیں۔۔ تاریخ میں، وہ دراصل ایک انتہائی غیر واضح اعداد و شمار، جن کے بارے میں کچھ یقین کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ انھوں نے جزیرہ نما آئبیریا پر دوسرے مخالفین حکمرانوں کے ساتھہ حکومت کی۔ مسلمانوں نے اس سے جنگ کی اور اسے شکست دی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ جنگ میں مارا گیا لیکن کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ جنگ ہارنے کے بعد فرار ہو گیا۔ اس کی بیوہ بیوی ایجیلونا سے عبد العزيز بن موسى نے شادی کرلی تھی، جو بعد میں بے گناہ قتل ہوا۔
لذريق/روڈرک | |
---|---|
(لاطینی میں: Rodericus) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 688ء قرطبہ |
وفات | 711ء شذونہ |
مدفن | ویزیو |
قومیت | گوتھ |
عملی زندگی | |
پیشہ | مقتدر اعلیٰ |
درستی - ترمیم |
اصل کہانی یہ ہے کہ، جب وٹیزا کو تخت سے اتار کر لذريق[1] بادشاہ ہوا تو ابتدا میں اس نے نہایت متانت اور سنجیدگی سے کام لیا، لیکن جب نودولت اور کم ہمت اور پست حوصلہ لوگ شرافت نفس اور خودداری سے عاری، اجزائے حکومت بن جائیں اور آرام طلبی، خانہ جنگیاں، خودغرضیاں سلطنت کی جزواعلیٰ ہوجائیں، تو ایسے بکھرے یوئے شیرازہ کا درست کرنا لذريق جیسی معمولی ہستی سے ممکن نہ تھا۔
ابتدائی زندگی
ترمیمالفونسو سوم کی کرانکل کے مطابق، لذريق تیئوڈیفرڈ کا بیٹا ہے، وہ خود بادشاہ چنداسوینت اور ایک عورت رکولی کا بیٹتا تھا۔ لذريق کی صحیح تاریخ پیدائش نامعلوم ہے لیکن شاید وہ 687ء کے بعد پیدا ہوا ہو، یہ اندازہ اس کے والد کی شادی سے کیا گیا، جو ایھوں نے قرطبہ جلاوطنی کے بعد کی، ان کے بعد جانشینی بادشاہ ایجیکا کے پاس آئی۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ اس کو انگریزی میں راڈرک کہتے ہیں،اور یہ اندلس اور گوتھ خاندان کا آخری بادشاہ تھا۔
- ↑ کولن، ویزگوتک-ص-136