راۓ حیدر علی خان

پاکستان میں سیاستدان

رائے حیدر علی خان، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو مئی 2013 سے مئی 2018 اور جولائی 2018 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔

راۓ حیدر علی خان
معلومات شخصیت
پیدائش 23 مارچ 1967ء (57 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سنہ
15 اگست 2018 
حلقہ انتخاب پی پی-101  
پارلیمانی مدت 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب  
عملی زندگی
مادر علمی پنجاب یونیورسٹی لا کالج
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

رائے حیدر علی خان 23 مارچ 1967 کو پیدا ہوئے۔ ان کے پاس بیچلر آف آرٹس کی ڈگری ہے جو انھوں نے 1986 میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے حاصل کی اور بیچلر آف لاز کی ڈگری انھوں نے 1991 میں پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے حاصل کی۔ [2]

سیاسی کیریئر

ترمیم

رائے حیدر علی خان 2013 کے پنجاب کے صوبائی الیکشن میں PP-54 (فیصل آباد-IV) سے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔[3] نومبر 2016 میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے سیاحت کے طور پر تعینات ہونے سے قبل انھوں نے خواندگی اور غیر رسمی بنیادی تعلیم کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 2018 کے پنجاب کے صوبائی انتخابات میں PP-101 (فیصل آباد-V) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ انھوں نے 2 فروری 2023 کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔[4] وہ 2023 کے پنجاب کے صوبائی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر پی پی 100 فیصل آباد-IV سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔[5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1353
  2. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018 
  3. "Notification - Results Punjab Assembly 2013 election" (PDF)۔ ECP۔ 20 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2018 
  4. "Former PML-N MPA Rai Haider Ali joins PTI"۔ dunyanews.tv۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2023 
  5. "List of PTI Candidates for Provincial Elections In Punjab | 2023"۔ Pakistan Tehreek-e-Insaf (بزبان انگریزی)۔ 2023-04-19۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2023