رزان نجار

فلسطینی نرس اور فعالیت پسند

رزان اشرف عبد القادر النجار (عربی: رزان أشرف النجار) (پیدائش: سنہ 1997ء – وفات: بروز جمعہ 1 جون سنہ 2018ء بمطابق 16 رمضان 1439ء بمقام غزہ، فلسطین) فلسطینی ادارہ برائے طبی امداد میں ایک رضاکار فلسطینی نرس تھی جو اسرائیلی افواج کے مظالم کے خلاف اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے خاصی سرگرم اور متحرک رہتی تھی۔ سنہ 2018ء میں غزہ کی سرحد پر فلسطینی عوام نے امریکی سفارت خانہ کی منتقلی کے خلاف جم کر احتجاج کیا تو اسرائیلی فوجیوں نے ان مظاہرین پر گولیاں چلائیں جس سے سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔ رزان بڑی تندہی کے ساتھ انہی زخمی افراد کو طبی امداد پہنچاتی رہی تھیں۔ رزان کی انہی انسان دوست کوششوں کی بنا پر عین اس وقت جب وہ زخمیوں کی مرہم پٹی میں مصروف تھی ایک اسرائیلی قاتل نے 1 جون 2018ء کو بروز جمعہ تقریباً ساڑھے پانچ بجے خان یونس میں ان کے سینے پر گولی داغی جس سے وہ فوراً جاں بحق ہو گئی۔[2]

رزان نجار
(عربی میں: روزان النجار ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (عربی میں: روزان أشرف عبد القادر النجار ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 13 ستمبر 1997ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خان یونس   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 1 جون 2018ء (21 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خزاعہ، خان یونس   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات گولی کی زد   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن غزہ شہر   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قاتل اسرائیلی دفاعی افواج   ویکی ڈیٹا پر (P157) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستِ فلسطین   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ نرس   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

رزان پہلی فلسطینی لڑکی تھی جس نے جامعہ ازہر میں ایک سال تک طبی امداد اور تیمارداری کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔ سنہ 2014ء میں خانگی حالات بگڑنے اور ان کے والد پر قرضوں کے بوجھ کی وجہ سے انھیں اپنی تعلیم چھوڑنی پڑی۔ چنانچہ رزان واپس فلسطین پہنچ کر مریضوں اور زخمیوں کی رضاکارانہ طبی امداد میں جت گئیں، اس طرح ان کے تجربات اور تربیت پختہ ہو گئے۔ اس دوران میں بسا اوقات ایسا بھی ہوا کہ ضروری طبی آلات کی کمی کے باعث انھیں اپنی جیب خاص سے خریدنا پڑا۔ رزان اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیوں میں دس سے زائد دفعہ زخمی بھی ہوئیں لیکن پیچھے نہیں ہٹیں اور مسلسل زخمیوں کو طبی امداد پہنچاتی رہیں۔ بالآخر انہی کوششوں کے دوران میں مشرقی خان یونس میں روزہ کی حالت میں انھوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔

جنازہ

ترمیم

بروز سنیچر 2 جون کو غزہ کے قبرستان خزاعہ میں رزان نجار کی تدفین عمل میں آئی۔ ان کے جنازے میں شرکت کے لیے فلسطینیوں کا ہجوم امڈ پڑا تھا، ہزاروں افراد مشایعت کر رہے تھے جن میں ان کے مریض بھی بڑی تعداد میں تھے۔ رزان کو خزاعہ قبرستان لے جانے سے قبل فلسطینی پرچم میں لپیٹ کر ان کے گھر پہنچایا گیا جہاں ان کے جنازے پر پھول نچھاور کیے گئے۔

شہادت کے دن کی گفتگو

ترمیم

رزان نے یکم جون 2018 کو اپنی شہادت سے چند گھنٹے پہلے ایک انٹرویو کے دوران میں کہا کہ

میرا نام رزان نجار ہے اور میں 20 سال کی ہوں۔ میں یہاں بطور نرس کام کر رہی ہوں۔ یہاں میرے لیے پہلا دن بہت ہی زیادہ کٹھن تھا۔ کیونکہ آنسو گیس سے میں تین بار اپنی سانس کھو بیٹھی تھی جس سے پوری امدادی ٹیم کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایک ساتھی کو کمر پر گولی مار دی گئی جبکہ میری ایک دوست نرس کا ہاتھ گولی کا نشانہ بنا۔ اور ایک دوسرے ساتھی کے کان کے قریب گولی لگی۔ ہم نے انھیں میدان جنگ میں ہی ابتدائی طبی امداد دی۔ پھر انھیں ہسپتال میں منتقل کر دیا اور ہم نے اپنا کام جاری رکھا۔ آج میں قریب قریب گولی لگنے سے بچی جس کے لیے میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں محفوظ تھی۔ اور کل میں آنسو گیس کا نشانہ بنی جس کے قریبا ایک گھنٹے بعد جب مجھے ہوش آیا تو میں پاگل سی ہو گئی کیونکہ میں اپنا کام اور سفر جاری رکھنا چاہتی تھی اس لیے میں ایمبولینس سے فوراً اتر گئی۔ میں نے کہا کہ میں یہاں لوگوں کی مدد کرنے آئی ہوں نہ کہ خود علاج کروانے۔ میں پورے فخر کے ساتھ کہتی ہوں کہ میں اپنے آخری دن تک اسے جاری رکھوں گی۔

اور رزان اسی دن شہید کر دی گئی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://pantheon.world/profile/person/Rouzan_al-Najjar — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. "Gaza violence: Thousands attend funeral for Palestinian medic" (بزبان انگریزی)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل (خبر) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2018