رسولوں کا عقیدہ یا عقیدہ رسل (لاطینی: Symbolum Apostolorum یا Symbolum Apostolicum) ابتدائی مسیحی ایمان یا عقیدہ کا اظہار ہے جسے دنیا بھر میں مسیحی کلیسیائی تنظیمیں لطوریائی اور کیٹی کزم کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔ مغربی مسیحی کلیسیائیں، رومن کاتھولک، لوتھری اور انگلیکانی، پریسبیٹیرین، میتھوڈسٹ اور کلیسیائی نظام کی حامل کلیسیائیں عمل میں لاتی ہیں۔ رسولوں کا عقیدہ تثلیثی عقیدہءِاظہار ہے جووثوق سے اعلان کرتا ہے کہ باپ، بیٹا اور روح القدس وجود رکھتا ہے اور اس زمین کا خالق ومالک ہے۔

Paris - Bibl. Mazarine - ms. 0924, f 150v

آغاز

ترمیم

تیسری/چوتھی صدی میں مسیحی کلیسیا میں یہ عام تھا۔تاریخی کتب بتلاتی ہیں کہ یہ دوسری صدی عیسوی میں احاطہءِتحریر میں لایا گیا[1]۔ اگرچہ یہ یسوع مسیح کے بارہ شاگردوں نے نہیں لکھا مگر یہ وہ تعلیم ہے جو ابتدائی کلیسیا میں شاگردوں نے سکھائی۔ اس کی بنیاد بائبل مقدس کے نئے عہد نامہ میں موجود اناجیل اربعہ اور رسولوں کے خطوط پر ہے[2]۔

رسولوں کا عقیدہ

ترمیم

میں ایمان رکھتا ہوں ایک خدا قادرِ مطلق باپ پر جو آسمان وزمین کا خالق ہے اور یسوع مسیح پر جو اُس کا اکلوتا بیٹا ہمارا خداوند ہے۔ وہ روح القدس کی قدرت سے مقدسہ مریم سے پیدا ہوا۔ اُس نے پنطُس پلاطُس کی حکومت میں دکھ اٹھایا، مصلوب ہوا، مر گیا اور دفن ہوا۔ تیسرے دن مُردوں میں سے جی اٹھا۔ خدا باپ کے دہنی طرف بیٹھا ہے جہاں سے وہ زندوں اور مُردوں کی عدالت کرنے کو پھر آنے والا ہے۔ میں ایمان رکھتا ہوں روح القدس پر، پاک عالم گیر کلیسیا، مقدسوں کی شراکت، گناہوں کی معافی، جسم کے جی اٹھنے اور ہمیشہ کی زندگی پر۔ آمین

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Apostles' Creed", Dictionary of the Christian Church, Oxford University Press, 2005, p. 90, ISBN 978-0192802903.
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 08 اگست 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2018