رشمی کماری
رشمی کماری ایک بین الاقوامی کیرم چیمپئن ہے جس کا تعلق بہار، بھارت سے ہے۔ وہ 1992ء سے کھیل رہی ہے۔ اسے یونین بینک آف انڈیا، پٹنہ میں اسکالرشپ کی اساس پر ملازمت دی گئی ہے۔ وہ بھارتی سافٹ بینک (بی ایس بی) کے لیے بھی کئی مقابلے کھیل چکی ہے۔
رشمی کماری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
عملی زندگی | |
پیشہ | کھلاڑی |
درستی - ترمیم |
کامیابیاں
ترمیمقومی
ترمیم- فاتح: سب جونیر، 1997ء؛ جونیر قومی، فریدآباد، 2000ء؛ سینیر قومی 2004ء، 2005ء، 2007ء، 2010ء، 2011ء، 2012ء، 2013ء، 2014ء (آٹھ بار)
- دوسرے مقام پر: سب جونیر مقابلوں میں 1993ء، 1994ء اور 1995ء؛ جونیر قومی 1995ء اور 1998ء میں، سینیر قومی 2000ء اور 2002ء میں
بین الاقوامی
ترمیم- 2014ء میں چوتھے عالمی کیرم کپ چیمپئن شب، مالدیب کی فاتح
- فاتح چھٹی عالمی کیرم کپ چیمپئن شب 2012ء، سری لنکا۔ دسویں، پندرہویں اور سترہویں سارک ممالک کیرم چیمپئن شب 2007ء، 2009ء اور 2013ء جو پونے، رائے پور اور کولکاتا میں کھیلے گئے۔ پانچویں اور چھٹے آئی سی ایف سی یو پی کیرم چیمپئن شب جو علی الترتیب 2008ء اور 2012ء میں سری لنکا اور ملائیشیا کھلے گئے۔ 1999ء کا ملائشیا اوپن؛ تیسرا عالمی کیرم چیمپئن شب، 2000ء، دہلی،[1] پہلی عالمی کپ، لوٹن، (مملکت متحدہ)، 2001ء؛
- دوسرا مقام: نوویں، گیارہویں، بارہویں اور تیرہویں سارک ممالک کیرم چیمپئن شپز میں جو 2005ء، 2007ء، 2008ء اور 2009ء میں علی الترتیب مالدیپ، بھارت، سری لنکا اور پھر بھارت میں منعقد ہوئے۔
- تیسرا مقام: چوتھے اور پانچویں کیرم چیمپئن شپوں میں جو 2004ء اور 2008ء میں علی الترتیب سری لنکا اور کان (فرانس) میں منعقد ہوئے۔ ایضًا دوسری عالمی کیرم ٹورنمنٹ جو 2006ء میں نئی دہلی میں منعقد ہوا۔
- ایشیائی کیرم چیمپئن شپ 2011ء، مالدیپ میں وہ چوتھے مقام پر تھی۔
انعامات و اعزازات
ترمیم- امبیڈکر اسپورٹس اینڈ کلچرل ایوارڈ، 1995ء، 1996ء اور 1997ء۔
- سوامی ویویکانند یوتھ ایوارڈ 1999ء
- بہار کی ریاستی کھیل، نوجوانوں اور ثقافت کے محکمے کی جانب سے 1996ء، 2001ء، 2003ء، 2004ء ،2005ء، 2006ء، 2007ء، 2008ء ،2009ء ،2010ء اور 2011ء میں تہنیتی تقاریب
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Fourth World Carrom Championship"۔ en:The Sunday Leader۔ 3 اکتوبر 2004۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-05-29
- http://sportal.nic.in/front.asp?maincatid=51&headingid=71 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sportal.nic.in (Error: unknown archive URL)
- http://psca.ca.pn/ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ psca.ca.pn (Error: unknown archive URL)