رضوان گل

سندھی زبان کے شاعر، افسانہ نگار

رضوان گل (انگریزی: Rizwan Gul) پاکستان کے صوبہ سندھ میں پیدا ہونے والے سندھی زبان کے افسانہ نگار، شاعر، نقاد، مورخ، مترجم اور پروفیسر ہیں جس کی کئی کتابیں شایع ہوئی ہیں۔

پروفیسر رضوان گل
رضوان گل
پیدائشآغا رضوان الحق
(1977-02-13) فروری 13, 1977 (عمر 47 برس)
لاڑکانہ، ضلع لاڑکانہ، پاکستان
قلمی نامرضوان گل
پیشہافسانہ نگار، شاعر، پروفیسر
زبانسندھی
نسلپٹھان
شہریتپاکستان کا پرچم پاکستانی
تعلیمایم ایس سی جاگرافی
مادر علمیسندھ یونیورسٹی
موضوعافسانہ، مضمون، نظم
نمایاں کامپیار جی پہریں بارش
سپنن جو انت
اہم اعزازاتتنویر عباسی ایوارڈ

حالات زندگی ترمیم

رضوان گل کا اصل نام رضوان الحق پتھان ہے۔ یہ سندھ کے مشہور شاعر پروفیسر بشير احمد شاد کے گھر میں 13 فروری 1977ء کو ضلع لاڑکانہ کے شہر لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔[1]

تعلیم ترمیم

رضوان گل نے ابتدائی، سیکنڈری اور ہایر سیکنڈری تعليم آبائی شہر لاڑکانہ میں سے حاصل کی۔ اس کے بعد اس نے ايم ايس سی جاگرافی کی ڈگری  جامعہ سندھ جامشورو سے 2000ء  میں حاصل کی۔

علمی ادبی خدمات ترمیم

رضوان گل فارغ التحصیل ہو کر پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے ڈگری کالج لاڑکانہ میں  2001ء میں لیکچرر مقرر ہوئے۔ اس وقت اسسٹنٹ پروفیسر[2] کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ رضوان گل 1991ء میں لکھنے کا آغاز کیا۔ اس کی ادبی رہنمائی اس کے والد  ڈاکٹرر بشير احمد شاد  نے کی۔ اس شاعری، افسانے اور مضامین مختلف معياری اخباروں اور رسالوں ۾ میں شايع ہوئے ہیں۔ رضوان گل دوسری زبانوں تے ترجموں پر بھی طبع آزمائی کی ہے۔ اس نے اردو سے سندھی زبان میں افسانے اور مضامین ترجمے کیے ہیں۔[3][4][5]

کتابیں ترمیم

رضوان گل کے کئی کتابیں شایع ہوئی ہیں۔ مندرجہ ذیل قابل ذکر ہیں۔[6]

  • پنج ڈينھں، ترجمہ 2005ء
  • ساھت ڈيھ جا سرجنھار، 2010ء[7]
  • ڈات ڈئا باريا، 2010ء ( کچھ شعرا کی شاعری)
  • پيار جی پہريں بارش، 2012ء[8]
  • سپنن جو انت، افسانے
  • جاگرافی جی سندھی انگريزی لغت
  • لاڑکانو تاريخ جی روشني میں
  • لاڑکانو علمی، ادبی اور ثقافتی تاريخ

اوارڈ ترمیم

رضوان گل کو ادبی خدمات کے عوض اوارڈ اور بہت سررٹیفیکیٹس ملے ہیں۔ جس میں عباسی کلهوڑا تنظيم کی جانب سے 2002ء میں بہترین مقالہ نگار اوارڈ، سچل ادبی مرکز لاڑکانہ کی طرف سے  تنوير عباسی اوارڈ. سندھی ادبی سنگت شاخ قمبر کی جانب سے بہترین افسانہ نگار کے اوارذ اور سرٹیفیکیٹ ملے ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. https://encyclopediasindhiana.org/article.php?Dflt=%D8%B1%D8%B6%D9%88%D8%A7%D9%86%20%DA%AF%D9%84
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 10 جون 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جون 2020 
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 27 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جون 2020 
  4. https://www.dawn.com/news/1516928
  5. https://sindhsalamat.com/threads/50304/
  6. "آرکائیو کاپی"۔ 10 جون 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جون 2020 
  7. https://sindhsalamat.com/threads/19444/
  8. https://sindhsalamat.com/threads/36610/