رفیع اللہ شہاب

پاکستانی ماہر تعلیم، مؤرخ، ماہر علوم اسلامی

پروفیسر رفیع اللہ شہاب (پیدائش: 15 مئی، 1931ء - وفات: 5 جنوری، 2003ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے ماہر تعلیم، مؤرخ، دانشور، محقق، اسلامی علوم کے ماہر اور گورنمنٹ کالج لاہور کے سابق صدر شعبہ عربی و اسلامیات تھے۔

رفیع اللہ شہاب
معلومات شخصیت
پیدائش 15 مئی 1931ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
میانوالی ،  برطانوی پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 5 جنوری 2003ء (72 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
تعلیمی اسناد ایم اے   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف ،  مورخ ،  عالم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل تحریک پاکستان ،  فقہ ،  سیرت نبوی ،  تاریخ پاکستان ،  اسلامی معاشیات   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی ترمیم

رفیع اللہ شہاب 15 مئی، 1931ء کو میانوالی، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے۔[1][2]۔ ابتدائی تعلیم میانوالی سے حاصل کی۔ میانوالی کے نزدیک خانقاہ سراجیہ میں کچھ عرصہ پڑھتے رہے۔ 1953ء میں بی اے پاس کیا۔ اس کے بعد ایم اے عربی اور اسلامیات کرنے کے بعد ریلوے پبلک اسکول (موجودہ ایبٹ آباد پبلک اسکول) میں پڑھایا۔ 1960ء میں پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے گورنمنٹ کالج گوجر خان میں تعیناتی ہوئی، وہاں 1979ء میں عربی ا ور اسلامیات پڑھاتے رہے۔ 1979ء میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور میں بطور ماہر مضمون عربی مقرر ہوئے اور 1985ء میں گورنمنٹ کالج لاہور میں شعبہ عربی کے سربراہ مقرر ہوئے جہاں سے مئی 1991ء میں ریٹائر ہو گئے۔[3]

فیع اللہ شہاب نے 1960ء سے اخبارات و رسائل میں لکھنا شروع کیا۔ ماہنامہ فکر و نظر، ماہنامہ طلوع اسلام، سہ ماہی معارف، روزنامہ امروز، فرنٹیر پوسٹ میں اور پاکستان ٹائمز میں ان کی تخلیقات شائع ہوئیں۔ اس کے بعد دی نیشن کا اجرا ہوا تو اس میں محمد شعیب عادل کے نام سے کافی عرصہ تک لکھتے رہے۔[3] انھوں نے اسلامی موضوعات خاص کر قرآن، فقہ، اسلامی مالیات، اسلام کا عدالتی نظام، اسلام میں عورت کے حقوق و فرائض اور تاریخ شامل ہیں پر بیس سے زائد کتب تحریرکیں۔[2]

تصانیف ترمیم

  • سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
  • لسان القرآن
  • منصب حکومت اور مسلمان عورت
  • اسلامی ریاست کا مالیاتی نظام
  • احکام القرآن میں تحریف
  • اسلامی ریاست کا عدالتی نظام
  • شریعت اسلامی اور خاندانی منصوبہ بندی
  • اسلامی تہوار اور رسومات
  • اسلامی معاشرہ
  • اسلام کا ازدواجی نظام
  • کرایہ مکانات کی شرعی حیثیت
  • موسیقی کی شرعی حیثیت
  • اجتہادی اختلافات
  • طبِ نبوی
  • عورتوں کے بارے مین اسلامی احکامات
  • عورتون کے اسلامی حقوق
  • اسلامی مشاعرہ
  • Islamic Finance and Banking
  • History of Pakistan
  • Rights of women in Islamic Shariah
  • Allama Iqbal on Islamic Thought
  • Muslim women in Political Power
  • Islamic civilization
  • Fifty Years of Pakistan
  • Genesis of Pakistan

وفات ترمیم

رفیع اللہ شہاب 5 جنوری، 2003ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور میں فیروز پور روڈ اچھرہ پر واقع قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][2][3]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب رفیع اللہ شہاب، بائیو ببلوگرافی ڈاٹ کام، پاکستان
  2. ^ ا ب پ عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 907
  3. ^ ا ب پ ایم آر شاہد، لاہور میں مدفون مشاہیر (جلد دوم)، الفیصل ناشران و تاجرانِ کتب، لاہور، جون 2008ء، ص 231