رمزی یوسف یا رمزی محمد یوسف کا پیدائشی نام عبد الباسط كريم ہے۔ یہ اور بھی بہت سے ناموں سے جانے جاتے ہیں۔ رمزی یوسف کویت میں ایک پاکستانی فلسطینی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ 1993ء میں ہونے والے ورلڈ ٹریڈ سینٹر بم دھماکوں الزام انھی پر ہے۔ (ورلڈ ٹریڈ سینٹر بم دھماکے 1993ء ) وہ1995ء میں اسلام آباد میں القاعدہ کے ایک خفیہ ٹھکانے سے پاکستانی حکام کے ہاتھوں گررفتار ہوئے تھے۔ اور پھر انھیں امریکی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ انھوں نے امریکی عدالت میں اپنے پر لگائے گئے الزامات کو قبول کیا۔ انھیں زندگی بھر کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ رمزی یوسف کے چچا خالد شیخ محمد بھی القاعدہ کے ایک سینئر رکن تھے جو بعد میں بھی گررفتار ہوئے۔

رمزی یوسف کی فائل فوٹو

سوانح حیات

ترمیم

یوسف کویت میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد اور چچا خالد شیخ محمد کا تعلق بلوچستان، پاکستان سے تھا۔ ان کی والدہ ایک فلسطینی خاتون ہیں۔ ان والد ایک مہندس(انجینئر) تھے جو کویتی ہوائی کمپنی کے لیے کام کرتے تھے۔ زمانہ طالب علمی میں وہ تاریخ اور انگریزی زبان میں کافی عبور رکھتے تھے۔ وہ انگریزی، عربی، اردو، عبرانی اور بلوچی زبانیں بولتے ہیں۔ انھوں نے اپنی الیکٹریکل انجرئنگ کی ڈگری West Glamorgan Institute (جو اب Swansea Metropolitan University ہے), Swansea, Wales, سے حاصل کی اور مصر کے ایک اسلامی ادارے سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔