رمیش بلوانی
رمیش "سَنی" بلوانی (پیدائش 13 جون ، 1965ء) ایک سندھی امریکی بیوپاری ہے جو تھیرانوس (Theranos) نامی نجی صحت ٹیکنالوجی کمپنی کا سابق صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر تھا جو اس کی اس وقت کی امریکی گرل فرینڈ الزبتھ ہولمز نے 2003ء میں قائم کی تھی۔
رمیش بلوانی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | [1] پاکستان[1] |
جون 13, 1965
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا پاکستان |
زوجہ | کیکو فوجیموٹو (شادی. 2024; طلاق. 2002) |
ساتھی | Elizabeth Holmes (2003–2016) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | University of Texas at Austin جامعہ کیلیفورنیا، برکلی |
تخصص تعلیم | information system |
تعلیمی اسناد | ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن |
پیشہ | کاروباری شخصیت |
مادری زبان | سندھی |
پیشہ ورانہ زبان | سندھی ، اردو ، ہندی ، انگریزی |
ملازمت | مائیکروسافٹ |
وجہ شہرت | Former president and COO of Theranos |
درستی - ترمیم |
2015ء کے شروع میں، تھیرانوس کمپنی پرمیڈیا سے تنقید آنے لگی کہ کمپنی کے تمام بڑے بڑے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔ لہٰذا کمپنی بالآخر دیوالیہ پن میں چلی گئی۔ وفاقی امریکی حکام نے بلوانی کو سرمایہ کاروں، ڈاکٹروں اور مریضوں کو دھوکا دینے کے لیے ایک ملٹی ملین ڈالر جھوٹا کاروبار اور منصوبہ بندی چلانے کا الزام اور اتِّہام سے اسے فردِ جُرم عائد کروایا گیا۔ اس کے مقدمے کی سماعت اکتوبر2020ء میں شروع ہونے کی تاریخ رکھی گئی تھی , لیکن کورونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے سماعت 11 جنوری 2022ء تک ملتوی کر دی گئی۔
اوائلِ حیات اور تعلیم
ترمیمرمیش بلوانی پاکستان میں 1965ء میں ایک سندھی ہندو خاندان میں مولود ہوا تھا۔ اس کا خاندان بھارت منتقل ہوئے اور اس کے بعد کے ریاست ہائے متحدہ امریکہ ہجرت کر گئے۔ 1986ء میں بلوانی نے امریکا کی سرکاری یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن میں اپنے انڈرگریجویٹ تعلیم شروع کرنے کے لیے داخلہ لیا جہاں وہ پاکستانی طلبہ کی ایسوسی ایشن کا رکن رہا۔ اس نے کمپیوٹر سسٹم کی انڈرگریجویٹ ڈگری حاصل کر لیا۔