رنگیلا راجا

2018ء کی ہندی فلم

رنگیلا راجا مستقبل میں آنے والی ایک بھارتی ہندی زبان کی مزاحیہ فلم ہے، جو 2018ء میں جاری ہوئی۔ اس فلم کو پہلاج نہلانی نے لکھا اور پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری، سکندر بھارتی طرف سے کی گئی ہے۔[4] اس فلم کے ستارے گووندا، شکتی کپور، دیگنگنا سوریا ونشی اور پریم چوپڑا ہیں۔[5] یہ فلم مشیکا چوراسیا[6] اور انوپما اگنی ہوتری کی پہلی فلم ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ راجستھان میں ہوئی ہے۔ گووندا اس فلم میں، دو کرداروں میں چار مختلف کرداروں کے ساتھ نظر آئیں گے۔[7] اس فلم کو 6 نومبر، 2018ء کو ٹھگز آف ہندوستان کے ساتھ جاری ہونا تھا۔[8] مگر 17 اکتوبر، 2018ء کو جاری کیے گئے، فلم کے باضابطہ ٹریلر میں فلم کی تاریخ اشاعت 16 نومبر، 2018ء اعلان کردی گئی۔[9] اس فلم کے موسیقی ہدایت کار ایشور کمار ہیں جبکہ فلم کی سنیما گرافر سبا مشرا فلم کی سنیما گرافی سنبھالیں گے۔ اس فلم کے گانوں کو محبوب نے لکھا۔

رنگیلا راجا
فائل:Rangeela Raja Official Poster.webp
باضابطہ پوسٹر
ہدایت کارسکندر بھارتی[1]
پروڈیوسرپہلاج نہلانی
منظر نویسپہلاج نہلانی
ستارےگووندا
شکتی کپور
مشیکا چوراسیا
انوپما اگنی ہوتری
دیگنگنا سوریا ونشی
پریم چوپڑا
گووند نامدیو
شیام لال یادو
موسیقیگانوں کا مصنف
محبوب[2]
موسیقی ہدایت کار:
ایشور کمار[3]
سنیماگرافیسبا مشرا
پروڈکشن
کمپنی
چراگ دیپ انٹرنیشنل
تقسیم کارچراگ دیپ انٹرنیشنل
تاریخ نمائش
  • 16 نومبر 2018ء (2018ء-11-16)
ملکبھارت
زبانہندی

تنازع

ترمیم

فلم کے پروڈیوسر پہلاج نہلانی نے یہ کہا کہ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (CBFC) نے فلم "رنگیلا راجا" کو سبمٹ کرنے کے 40 دن تک کوئی فیصلہ نہیں دیا۔[10] فلم، سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کی طرف سے جاری ہونے سے دو ہفتے پہلے دیکھی گئی اور پروڈیوسر کو فلم میں 20 منظروں کو کٹ کرنے کو کہا گیا۔ گووندا نے یہ کہا کہ یہ ہندی فلم صنعت کے کچھ لوگوں کے گروہ کا کام ہے، جو میرے خلاف سازش کر رہے ہیں۔[11] نہلانی نے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کے چیئرمین پرسون جوشی پر نا انصافی کا الزام لگایا اور کہا کہ صرف بڑے اسٹوڈیوز کی فلموں کو ہی زیادہ اہمیت ملتی ہے۔[12] سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کے سابقہ چیئرمین نے فلم "رنگیلا راجا" کے ساتھ نا انصافی ہونے پر سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ میں گئے۔[13]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Rangeela Raja title song: A quirky track featuring Govinda and his popular hook steps, with Benny Dayal's vocals"۔ فرسٹ پوسٹ۔ 26 اکتوبر 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-06
  2. "Rangeela Raja title song: A quirky track featuring Govinda and his popular hook steps, with Benny Dayal's vocals"۔ فرسٹ پوسٹ۔ 26 اکتوبر 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-06
  3. "Rangeela Raja title song: A quirky track featuring Govinda and his popular hook steps, with Benny Dayal's vocals"۔ فرسٹ پوسٹ۔ 26 اکتوبر 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-06
  4. "Rangeela Raja title song: A quirky track featuring Govinda and his popular hook steps, with Benny Dayal's vocals"۔ فرسٹ پوسٹ۔ 26 اکتوبر 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-06
  5. "Rangeela Raja title song: A quirky track featuring Govinda and his popular hook steps, with Benny Dayal's vocals"۔ فرسٹ پوسٹ۔ 26 اکتوبر 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-06
  6. Vickey Lalwani (15 اگست 2018)۔ "Here's Mishika Chourasia- Divya Bharti & Neelam's Mentor's Hot New Muse"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-06
  7. "Pahlaj Nihalani to 're-launch' Govinda with Rangeela Raja – see first look poster"۔ ٹائمز ناؤ۔ 17 ستمبر 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-06
  8. بالی وڈ ہنگامہ (8 اکتوبر 2018)۔ "Govinda's Rangeela Raja to release opposite Amitabh Bachchan's Thugs Of Hindostan"۔ دی فری پریس جرنل۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-06
  9. Rangeela Raja - Official Trailer. Gaane Naye Purane. 17 October 2018. Archived from the original on 2018-12-25. https://web.archive.org/web/20181225131543/https://www.youtube.com/watch?v=8dEfbkjcl-Q. 
  10. Pooja Nayak (30 اکتوبر 2018)۔ "EXCLUSIVE! Pahlaj Nihalani calls out the CBFC for preferring Thugs of Hindostan over his film Rangeela Raja"۔ ٹائمز ناؤ۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-06
  11. "People are conspiring against me: Govinda on Rangeela Raja getting held up for release"۔ دی نیوز۔ 12 نومبر 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-15
  12. Sonil Dedhia (1 نومبر 2018)۔ "Pahlaj Nihalani On CBFC: They Give Preferential Treatment To Big Studios"۔ میڈ ڈے۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-06
  13. "Former chief Pahlaj Nihalani to take the CBFC to court"۔ دکن کرانیکل۔ 4 نومبر 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-06

بیرونی روابط

ترمیم