رومینہ خورشید عالم
رومینہ خورشید عالم (انگریزی: Romina Khurshid Alam) (ولادت: 18 جولائی 1976ء) پاکستان کے گوجرانوالہ شہر سے تعلق رکھنے والی ایک سیاست دان ہے۔ وہ 2013ء کے عام انتخابات میں پنجاب سے خواتین کے لیے مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی میں منتخب ہوئی تھیں۔
رومینہ خورشید عالم | |
---|---|
پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن | |
آغاز منصب 13 اگست 2018ء | |
مدت منصب 3 جون 2013ء – 31 مئی 2018ء | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 جولائی 1976ء (48 سال) گوجرانوالہ |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمرومینہ خورشید عالم 18 جولائی 1976ء کو پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں۔[1]
رومینہ کا تعلق عیسائی گھرانے سے تھا لیکن انھوں نے 43 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا۔ رومینہ نے 2020ء کی عید الاضحی کے موقع پر اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا۔[2]
سیاسی زندگی
ترمیم2013ء کے عام انتخابات
ترمیمرومینہ 2013ء کے پاکستانی عام انتخابات میں پنجاب سے خواتین کے لیے مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی حیثیت سے قومی کی اسمبلی میں منتخب ہوئیں تھیں۔[3][4]
2018ء کے عام انتخابات
ترمیموہ 2018ء کے پاکستانی عام انتخابات میں پنجاب سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی میں دوبارہ منتخب ہوئیں۔[5]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ""Pakistan's democracy has matured": In conversation with Romina Alam Khan, MNA"۔ www.pakistantoday.com.pk۔ 2019-03-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-12
- ↑ |cite tweet https://twitter.com/MNARomina/status/1289583128642596866?s=19
- ↑ "PML-N secures most reserved seats for women in NA – The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 28 مئی 2013۔ 2017-03-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-07
- ↑ "Women, minority seats allotted". DAWN.COM (انگریزی میں). 29 مئی 2013. Archived from the original on 2017-03-07. Retrieved 2017-03-07.
- ↑ Reporter، The Newspaper's Staff (12 اگست 2018)۔ "List of MNAs elected on reserved seats for women, minorities"۔ DAWN.COM۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-12