روہت رام ساہو

روہت رام ساہو ایک بھارتی کاشت کار ہیں۔ ان کی شہرت کی وجہ ان کی آرگینگ فارمنگ کے فروغ سے وابستگی ہے۔ ان کی کوششوں کی وجہ سے انہیں بھارت کے صدر ج

روہت رام ساہو (انگریزی: Rohit Ram Sahu، ہندی: रोहित राम साहू) ایک بھارتی کاشت کار ہیں۔ ان کی شہرت کی وجہ ان کی آرگینگ فارمنگ کے فروغ سے وابستگی ہے۔ ان کی کوششوں کی وجہ سے انھیں بھارت کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کوویند کی جانب سے انعام سے بھی نوازا گیا ہے۔[1]

روہت رام ساہو
रोहित राम साहू
معلومات شخصیت
مقام پیدائش اچانک پور، پاٹن تحصیل، درگ ضلع، چھتیس گڑھ
قومیت بھارتی
عملی زندگی
پیشہ زراعت
وجہ شہرت آرگینگ فارمنگ کے فروغ میں نمایاں کام

ابتدائی حالات زندگی

ترمیم

روہت رام ساہو کی پیدائش اچانگ پور گاؤں میں ہوئی۔ یہ گاؤں بھارت کی نسبتًا نوتشکیل شدہ ریاست چھتیس گڑھ میں واقع ہے۔ ریہی علاقے سے وابستہ ہو کر بھی وہ اعلٰی تعلیم مکمل کیے۔ وہ سیاسیات میں ایم اے مکمل کیے۔ اس کے بعد وہ پاٹن اسمبلی حلقے کی سیاسی سرگرمیوں سے جڑ گئے۔[1]

جھنجھوڑنے والا واقعہ

ترمیم

2009ء میں روہت جب اپنے کھیت میں کیمیاوی فرٹیلائزر چھڑک رہے تھے، تب کچھ ان کی جلد پر بھی لگ گیا، جس سے وہ جل گئی۔ وہ کچھ گھی لگاکر راحت تو پاگئے مگر متصلًا یہ احساس ستاتے رہا کہ کیمیاوی فرٹیلائزر نہ صرف کھیتوں کے اپچاؤپن کو کم کر رہا ہے بلکہ فصلوں کو نقصان بھی کر رہا ہے۔ تب سے وہ کسانوں کے بیچ آرگینگ فارمنگ کو فروغ دیں گے۔[1]

آرگینگ فارمنگ کی تربیت

ترمیم

روہت نے دیولپاڑا، ناگپور میں ایک پانچ روزہ تربیتی پروگرام میں حصہ لیا۔ وہ چھتیس گڑھ کامدھینو یونیورسٹی کے دو روزہ تربیتی پروگرام کا بھی حصہ رہے۔ ان پروگراموں کے نتیجے وہ خود آرگینک فارمنگ کو رو بہ عمل لانے کے لیے غیر معمولی حوصلہ افزائی ملی۔[1]

ہنسی مذاق کے بیچ پیش قدمی

ترمیم

مقامی کسانوں نے آرگینک فارمنگ اور روہت کا خوب مذاق اڑایا۔ مگر جب روہت کے کھیت کی فصل خلاف توقع اچھی نکلی، تو روہت مرجع خلائق بننے لگا۔ اطراف کے گاؤں کے اور لوگ بھی آرگینک فارمنگ کا رخ کرنے لگے۔ نو خواتین کی قیادت والا ایک سیلف ہیلپ گروپ قائم ہوا جو اس علاقے کے کسانوں کو آرگینک فرٹیلائزرز فراہم کرنے لگا۔

روہت آرگینک فارمنگ کے علاوہ دھان کے تحفظ کے روایتی طریقوں پر بھی زور دینے لگا۔ دھان کی 50 قسموں کے تحفظ کے علاوہ وہ تین نئی قسموں کو ایجاد بھی کر چکا ہے۔[1]

صدر جمہوریہ کی جانب سے اعزاز

ترمیم

روہت کی کوششوں کے اعتراف میں نومبر 2017ء کے پہلے ہفتے کے اتوار کو انھیں صدر جمہوریہ رام ناتھ کوویند کے ہاتھوں ریاست کے راجیوتسو کے موقع پر انعام سے نوازا گیا۔[2]

حوالہ جات

ترمیم