ریاض السلاطین بنگال میں مسلم حکمرانی کی تاریخ پر پہلی کتاب ہے جو سنہ 1788ء میں بنگال سے شائع ہوئی۔ اس کے مصنف غلام حسین سلیم زیدپوری ہیں۔

ریاض السلاطین
مصنفغلام حسین سلیم زیدپوری
ملکبرطانوی ہندوستان
زباناردو
صنفتاریخی غیر افسانوی
تاریخ اشاعت
1788ء

مواد

ترمیم

ریاض السلاطین کی ابتدا محمد بن بختیار خلجی کی بنگال آمد سے ہوتی ہے جو جنوبی افغانستان کے ترک جرنیل تھے اور بنگال میں مسلم حکومت کے بانی ہیں۔ کتاب کا اختتام جنگ پلاسی اور برطانویوں کے ہاتھوں نوابان بنگال کی شکست پر ہوتا ہے جس کے بعد بنگال میں مسلم حکمرانی کا خاتمہ ہو گیا تھا۔ کتاب میں مغلیہ سلطنت کے زیر نگین صوبہ بنگال اور شائستہ خان کے عہد حکمرانی کے متعلق کچھ باتیں محل نظر ہیں۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Abdul Karim۔ "Riyaz-us-Salatin"۔ en.banglapedia.org (بزبان انگریزی)۔ Banglapedia۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 دسمبر 2017