ریونت ریڈی
ریونت ریڈی (انگریزی: Revanth Reddy) نے 7 دسمبر 2023ء کو تلنگانہ کے دوسرے وزیراعلیٰ کے طورپرحلف لیا۔ حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں منعقدہ اس پروگرام میں گورنر تملائی سُندرراجن نے لاکھوں لوگوں کی موجودگی میں ریونت ریڈی کو حلف دلایا۔ لوگوں اس خاص موقع کے گواہ بنے۔ ملو بھٹی وکرمارکا نے ریونت ریڈی کے ساتھ نائب وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ ان کے علاوہ این اتم کمار ریڈی، سی دامودر راجنارسمھا، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، ڈی سریدھر بابو، پونگولیٹی سرینواس ریڈی، پونم پربھاکر، کونڈا سریکھا، ڈی انسویا سیتھاکا، ٹی ناگیشور راؤ، جوپلی کرشنا راؤ، جی پرساد راؤ،بطور کابینی وزراء حلف اٹھایاہے۔[2]
ریونت ریڈی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 8 نومبر 1969ء (55 سال)[1] محبوب نگر ضلع |
شہریت | بھارت |
جماعت | تیلگو دیشم |
مناصب | |
رکن سترہویں لوک سبھا | |
رکن از 6 دسمبر 2023 |
|
پارلیمانی مدت | 17ویں لوک سبھا |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب ریونت ریڈی گارو کو تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لینے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا: ‘‘جناب ریونت ریڈی گارو کو تلنگانہ کے وزیراعلی کی حیثیت سے حلف لینے پر مبارکباد۔ میں ریاست کی ترقی اور اس کے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔’’[3]
چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے 10 ستمبر 2024ء کو 16ویں فینانس کمیشن پر زور دیا ہے کہ وہ قرضہ جات اور سود کی ادائیگی سے نمٹنے کے لئے ریاست کی مدد کرے۔ فینانس کمیشن کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کو بھاری قرضہ جات کا بوجھ ہے اور سود کی ادائیگی بھی ایک مسئلہ بن گئی ہے۔ اس لئے اس سلسلہ میں فینانس کمیشن کی مدد کی ضرورت ہے۔ چیف منسٹر نے پینل کو بتایا کہ تلنگانہ کو شدید قرضہ جات کی ادائیگی ایک مسئلہ بن گئی ہے، جو کہ 6.85لاکھ کروڑ سے زائد ہے۔ اس لئے اس سلسلہ میں فینانس کمیشن کو چاہئے کہ وہ ریاست کی مدد کرے۔[4]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ https://economictimes.indiatimes.com/news/elections/assembly-elections/telangana-assembly-elections/revanth-reddy-the-ex-rss-ex-tdp-man-but-now-a-congress-star/articleshow/105800873.cms — اخذ شدہ بتاریخ: 11 دسمبر 2023 — اقتباس: Born on November 8, 1969
- ↑ https://urdu.news18.com/news/nation/south-india-telangana-new-chief-minister-revanth-reddy-took-oath-no-single-muslim-in-the-cabinet-imt-507313.html
- ↑ https://www.pmindia.gov.in/ur/news_updates/%D9%88%D8%B2%DB%8C%D8%B1-%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85-%D9%86%DB%92-%D8%AC%D9%86%D8%A7%D8%A8-%D8%B1%DB%8C%D9%88%D9%86%D8%AA-%D8%B1%DB%8C%DA%88%DB%8C-%DA%AF%D8%A7%D8%B1%D9%88-%DA%A9%D9%88-%D8%AA%D9%84/
- ↑ https://urdu.munsifdaily.com/chief-minister-revanth-reddys-speech-at-the-finance-commission-meeting/