صحرا

صحراء كے اقسام
(ریگستان سے رجوع مکرر)

صحرا یا ریگستان زمین کے ایسے علاقوں کو کہا جاتا ہے جہاں نہ ہونے کے برابر بارش ہو۔ وہ علاقوں صحراؤں میں شمار ہوتے ہیں جہاں اوسط سالانہ بارش 250 ملی میٹر (10 انچ) سے کم ہو یا وہ علاقے جہاں برسے ہوئے پانی سے زیادہ پانی عمل تبخیر کے ذریعے ضائع ہو جائے۔صحرا کی اس تعریف کے مطابق بہت سے سرد برفانی علاقوں کو بھی صحرا کہا جاتا ہے۔

صحرائے اعظم کا خلا سے منظر
صحرائے ایٹاکاما

صحرا میں پانی کی نایابی یا کمیابی کے باعث سبزہ بھی کم ہوتا ہے یا بالکل نہیں ہوتا۔ دنیا کا 33 فیصد علاقہ صحراؤں پر مشتمل ہے۔

حوالہ جات

ترمیم