زاد المعاد فی هدی خير العباد
زاد المعاد فی هدی خیر العباد حافظ محمد ابن قیم الجوزی کی سیرت کے موضوع پر مشہور کتاب ہے۔
زاد المعاد فی هدی خير العباد | |
---|---|
مصنف | ابن قیم |
اصل زبان | عربی |
درستی - ترمیم |
کتب سیرت میں زاد المعاد کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس میں صرف حالات اور واقعات کے بیان پر اکتفاء نہیں کیا گیا بلکہ ہر موقع پر یہ بات واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ آنحضرت کے فلاں قول اور فلاں عمل سے کیا حکم مستنبط ہو سکتا ہے اور آنحضرت کے حالات اور معمولات زندگی میں ہمارے لیے کیا کچھ سامانِ موعظت موجود ہے گویا اس کتاب میں امت کے سامنے رسول کریم کا اسوہ حسنہ اس طرح کھول کر رکھ دیا گیا ہے کہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں اس سے ہدایت حاصل کر سکے۔
طباعت و اشاعت
ترمیمیہ قابل قدر کتاب اپنی غیر معمولی دلچسپی اور افادیت کی وجہ سے مصر سے کئی دفعہ چھپ چکی ہی۔ اصل کتاب چار جلدوں میں ہے۔
تراجم و تلخیص
ترمیماس کتاب کی ایک تلخیص ہدی الرسول کے نام سے شائع ہو چکی ہے۔
زاد المعاد کا مکمل چار جلدوں میں ایک ملخص اردو ترجمہ بھی چھپ چکا ہے۔