زندہ دلان حیدرآباد
زندہ دلان حیدرآباد حیدرآباد، دکن میں قائم ایک انجمن ہے جو وقتًا فوقتًا ادبی اجلاس منعقد کرتی ہے، جس میں خصوصًا طنز و مزاح اور دیگر غیر روایتی شعری تخلیقات سے بھر پور نثری تخلیقات پیش ہوتے ہیں۔ [1]
تاریخ
ترمیمآل انڈیا ریڈیو حیدرآباد کے پروڈیوسر قاضی عیاذ انصاری نے پہلی بار ایک مزاحیہ مشاعرہ 1961ء میں زندہ دلان حیدرآباد کے عنوان سے سامعین کی موجودگی میں ریڈیو سے نشر کیا۔ جو اپنی انفرادیت اور انوکھے پن کی وجہ سے بے حد پسند کیا گیا۔ ان دنوں حیدرآباد میں ڈراما، موسیقی اور مزاحیہ خاکے، ممکری (تمثیلات) وغیرہ کے فروغ کے لیے ایک انجمن فائن آرٹس اکیڈیمی سرگرم عمل تھی اور اسے مابعد پولیس ایکشن ناموافق اور سرد ماحول میں بے حد مقبولیت حاصل ہو گئی تھی۔اکیڈیمی کا ایک ادبی شعبہ تھا جسے زندہ دلان حیدرآباد کے نام سے موسوم کر دیا گیا۔ اس اکیڈیمی کے سرکردہ لوگوں اکیڈیمی کے ایک ادبی شعبے کے قیام کا منصوبہ بنایا۔اکیڈیمی کے اجلاس میں ادبی شعبے کا نام زندہ دلان حیدرآباد رکھا گیا۔[2]