طالب خوندمیری
سید محمود طالب خوندمیری (انگریزی: Syed Mahmood Khundmiri) (پیدائش : 14 فروری، 1938ء) حیدرآباد، دکن، بھارت کے ممتاز معماروں میں سے ایک تھے۔ انھوں نے خود کی قائم کردہ تعمیراتی کمپنی کے ذریعے بیشمار مساجد کی منفرد اسلامی طرز کی ڈیزائیننگ کی تھی۔ ان کے والد سید عبد الکریم تھے۔ وہ زندہ دلان حیدرآباد کے 20 سال سے زائد عرصے تک معتمد عمومی برقرار رہے۔ مزاحیہ ماہنامہ "شگوفہ" (حیدرآباد) کی مجلس ادارت کے وہ فعال رکن تھے۔ طنزیہ و مزاحیہ کلام پر مبنی ان کا ایک مجموعہ بعنوان "سخن کے پردے میں" منظر عام پر آ چکا ہے۔ ان کا انتقال بروز پیر 16 جنوری، 2011ء کو ہوا۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزند اور تین دختران شامل ہیں۔وہ طنز و مزاح کے نامور شاعر کے طور پر شہرت رکھتے تھے۔[1]
طالب خوندمیری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 14 فروری 1938ء بیدر |
وفات | 16 جنوری 2011ء (73 سال) لوناولا |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |