زوایا جنوبی صحارا کے قبائل ہیں جو روایتی طور پر گہری مذہبی طرز زندگی کی پیروی کرتے ہیں۔ انھوں نے ان تمام جنگجو قبائل کے ماتحت عہدہ قبول کیا، جنہیں اسلام میں بہت کم دلچسپی تھی، خواہ عرب ہوں یا بربر۔ زوایہ نے صحارا کے جنوب میں سیاہ فام آبادیوں میں صوفی بھائی چارے کو متعارف کرایا۔ اٹھارویں اور انیسویں صدی میں فولا لوگوں کی جہادی تحریکوں کی ابتدا زوایہ سے ہوتی ہے۔ آج کل زوایہ موریطانیہ کی دو قابل تعظیم ذاتوں میں سے ایک ہے۔

زوایا
گنجان آبادی والے علاقے
جنوبی صحرائے اعظم خاص طور پر ماریطانیہ
مذاہب
اسلام
مقدس کتب
القرآن
زبانیں
بربر, عربی

وسیع تر اثر و رسوخ

ترمیم

زوایہ نے صحرائے اعظم کے ذیلی علاقوں کے افریقیوں کو دو اہم صوفی سلسلوں سے متعارف کرایا۔محمد الحافظ (1759/60-1830) اور ان کے لوگوں نے سلسلہ تیجانیہ کو متعارف کروایا، جب کہ کنتا لوگوں نے، بشمول شیخ سیدی مختار (1729-1811) اور ان کے بیٹے سیدی محمد نے سلسلہ قادریہ کو متعارف کروایا۔ [1]

سترہویں صدی میں زوایہ قبائل کے سینیگال کے جنوب میں واقع سرزمینوں میں منتقل ہونے کے ریکارڈ موجود ہیں، جہاں انھوں نے اسلام کی تبلیغ کی اور بیشتر آبادی کو مشرف با اسلام کیا اور مقامی لوگوں میں شادیاں کیں۔ [2]نصیرالدین نے اپنی جدوجہد میں فوتا طورو کے طورود بے نامی عالم دین کی حمایت حاصل کی تھی۔ [3] سنہ 1674ء میں شکست کے بعد، تورودبے میں سے کچھ جنوب کی طرف بونڈو کی طرف ہجرت کر گئے اور کچھ فوطا جلون کی طرف پیشقدمی کرتے رہے۔ [4]تورودبے، جو فوطاجلون کے فلبے لوگوں کے رشتہ دار تھے، نے انھیں اسلام کی جہادی روح اختیار کرنے کی ترغیب دی۔ [5]سنہ 1726ء یا 1727ء میں فلبی لوگوں نے فوطہ جالون میں جہادی تحریک شروع کرنے کا ارادہ کیا۔ [6]بعد میں ان لوگوں نے فوطا طورو (1776)، سوکوتو (1808) اور مسینا میں 1818ء میں ا

اسلامی ریاستیں قائم کیں۔ [7]

کنتا لوگ اٹھارویں صدی میں خاص طور پر موثر ثابت ہوئے۔ ان میں سے بہت سے لوگ ٹمبکٹو کے شمالی علاقے کے مشرق میں چلے گئے اور نمک کی تجارت شروع کردی۔ انھوں نے پندرہویں صدی کے عالم محمد المغیلی کی تعلیمات کو اپنایا،جو مغربی سوڈان میں سلسلہ قادریہ کو متعارف کرانے والے پہلے شخص تھے۔ کنتا لوگوں نے کئی اہم علما پیدا کیے جن میں سیدی مختار کا سب سے زیادہ اثر رہا۔ [8]سیدی مختار دریائے نائیجر کے موڑ اور آس پاس کے علاقوں کو کنٹرول کرنے والے کنتا کے زیر تسلط طواریغ اتحاد کے رہنما بن گئے۔ انھیں 300 سے زیادہ مقالے تصنیف کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔صوفی طریقت کی ان کی سرپرستی، خاص طور پر سلسلہ قادریہ کی، کا مطلب یہ تھا کہ اسلام اب صحرائے اعظم کے تاجروں کا ذاتی مذہب نہیں رہا، بلکہ سواحل اور مزید جنوب کی سیاہ آبادیوں میں مسلسل پھیلنا شروع ہوا۔ [9]

مغربی افریقی کے بیشتر کتب خانوں اور اسلامی تحریروں کے مجموعوں میں زاویہ مصنفین کی تصنیفات موجود ہیں۔ [1]ان میں سے زیادہ تر تحریریں عربی میں ہیں۔ [10]آج بھی زوایہ علما کی مغربی افریقی اسلامی اسکولوں میں قرآن کے اساتذہ کے طور بڑی مانگ ہے۔ [1]

  1. ^ ا ب پ Kane 2012، ص 21
  2. Willis 1979، ص 11
  3. Gray 1975، ص 205
  4. Gray 1975، ص 206
  5. Gray 1975، ص 207
  6. Amanat اور Bernhardsson 2002، ص 244
  7. Stanton et al. 2012، ص 148
  8. Fage اور Tordoff 2002، ص 193
  9. Fage اور Tordoff 2002، ص 194
  10. Kane 2012، ص 22