زہرا اشراقی
زہرا اشراقی خمینی ( فارسی: زهرا اشراقی) (پیدائش 1964ء) ایک ایرانی کارکن اور سابق سرکاری اہلکار ہیں جو حقوق نسواں اور انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں۔
زہرا اشراقی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جنوری 1964ء (60 سال) تہران |
شہریت | ایران |
شریک حیات | محمد رضا خاتمی [1] |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان ، بلاگ نویس ، کارکن انسانی حقوق ، حقوق نسوان کی کارکن |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیماشراقی 1964 ء میں پیدا ہوئیں۔ وہ آیت اللہ خمینی کی پوتی ہیں۔ اور فلسفے کی گریجویٹ ہے۔
نظریات
ترمیمزہرا اشراقی چاہتی ہیں کہ سر پر اسکارف پہننا اب لازمی نہ ہو۔ ان کا خیال ہے کہ: "ہمارا (ایران کا) آئین اب بھی کہتا ہے کہ مرد مالک ہے اور عورت ایک وفادار بیوی ہے جو اپنے خاندان کے لیے خود کو قربان کرتی ہے۔ لیکن یہاں کا معاشرہ بدل گیا ہے، خاص طور پر پچھلے 10 سالوں میں۔ اگر میرے دادا اب یہاں ہوتے تو مجھے یقین ہے کہ ان کے خیالات بہت مختلف ہوتے۔"
انھوں نے یہ بھی کہا کہ "میرے دادا نے جو آئین منظور کیا ہے وہ کہتا ہے کہ صرف ایک مرد ہی صدر ہو سکتا ہے۔۔۔ ہم اس لفظ کو 'مرد' سے 'کوئی بھی' میں تبدیل کرنا چاہیں گے۔ لیکن یہاں امتیازی سلوک صرف آئین میں نہیں ہے۔ ایک عورت کے طور پر، اگر میں ملک چھوڑنے کے لیے پاسپورٹ حاصل کرنا چاہتی ہوں، سرجری کروانا چاہتی ہوں، یہاں تک کہ تقریباً سانس لینے کے لیے بھی، مجھے اپنے شوہر سے اجازت لینا ہو گی۔"
ذاتی زندگی
ترمیم1983ء میں، اسراقی نے محمد رضا خاتمی سے شادی کی، جو اسلامی ایران پارٹیسیپیشن فرنٹ کے سابق سربراہ، ایران کی اہم اصلاح پسند جماعت اور سابق صدر محمد خاتمی کے چھوٹے بھائی ہیں۔ [2] ان کے دو بچے ہیں، ایک بیٹی، فاطمہ اور ایک بیٹا، علی۔ [2]
زہرا اشراقی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ امام خمینی کی آخری سانس کے وقت میں سراہنے بیٹھی ہوئی تھی میں نے اس سے پہلے ان کے چہرے پر اتنی خوبصورتی اور نور نہیں دیکھا تھا ایسا لگ رہا تھا کہ خدا وند متعال کی ساری صفات اور اس کا سارا جمال امام کے چہرے سے متجلی ہو رہا ہو وہاں میں نے اس بات کو سمجھا کہ امام خمینی مظہر الہی ہیں تقریبادن کے بارہ بجے میں ان کی خدمت میں پہنچی سلام کیا انھوں نے صرف آنکھ کے اشارے سے جواب دیا اس عرصے میں تقریباً سو مرتبہ انھوں نے ذکر پڑھا ہو گا۔[3]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.nytimes.com/2003/04/02/world/daughter-of-the-revolution-fights-the-veil.html?pagewanted=all&src=pm
- ^ ا ب "Sayyid Mohammad-Reza Khatami"۔ JRank Encyclopedia۔ 2017-11-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-02-20
- ↑ http://ur.imam-khomeini.ir/ur/n34443/-%D9%86%DA%A9%DA%BE-%D8%B3-%D8%A7%D8%B4%D8%A7%D8%B1%DB%81-%DA%A9%DB%8C%D8%A7