حاجا زینب حوا بنگورہ ( /ˈznəb ˈhɑːwə bəŋˈɡrə/ ; پیدائش 18 دسمبر 1959ء) ایک سیرا لیونی سیاست دان اور سماجی کارکن ہیں جو نیروبی (ی واین او این) میں اقوام متحدہ کے دفتر کی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر 2018ء سے خدمات انجام دے رہی ہیں، [2] انھیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے مقرر کیا ہے۔ [3] انھوں نے 2012ء سے 2017ء تک اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل کے عہدے کے ساتھ تنازعات میں جنسی تشدد پر اقوام متحدہ کی دوسری خصوصی نمائندہ کے طور پر خدمات انجام دیں، ان کے عہدے سے پہلے ہولڈر مارگٹ والسٹروم اس عہدے پر تھیں اور زینب کے بعد2017 ء میں ان کی جگہ پرامیلا پیٹن نے لی۔ [4][5][6]

زینب بنگورہ
(انگریزی میں: Zainab Bangura ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
وزیر برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی کارپوریشن   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
2007  – 2010 
معلومات شخصیت
پیدائش 18 دسمبر 1959ء (65 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
یونیبانہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سیرالیون   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت آل پیپلز کانگریس   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ ناٹنگھم   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سفارت کار ،  سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نوکریاں اقوام متحدہ   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

2007ء میں، بنگورا آل پیپلز کانگریس (اے پی سی) جماعت کے صدر ارنسٹ بائی کوروما کی حکومت میں سیرا لیون کے وزیر خارجہ بنے۔ [7] وہ 1996ء سے 1997 ءتک اس عہدے پر فائز رہنے والی شرلی گبوجاما کے بعد اس عہدے پر کام کرنے والی دوسری خاتون تھیں۔ انھوں نے 2010ء سے 2012ء تک وزیر صحت اور صفائی کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ابتدائی زندگی

ترمیم

ایک امام کی بیٹی، [8] زینب حوا بنگورہبرطانوی سیرا لیون کے شمالی صوبے کے ضلع ٹنکولیلی کے چھوٹے سے دیہی قصبے یونیبانا میں "زینب حوا سیسے" کے نا م سے پیدا ہوئیں۔  ان کا تعلق ٹیمنے نسلی گروہ سے ہے۔ وہ ایک محدود آمدنی والے خاندان میں پیدا ہوئی تھیں اور انھوں نے اسکالرشپ پر سیکنڈری اسکول میں تعلیم حاصل کی جو اسے مگبوراکا کے قریب متھورا گرلز سیکنڈری اسکول نے دیا تھا۔ بعد میں انھوں نے دار الحکومت فری ٹاؤن کے اینی والش گرلز سیکنڈری اسکول میں تعلیم حاصل کی۔

پھر، سیرا لیون کے فوراہ بے کالج سے گریجویشن کرنے کے بعد، بنگورا سٹی یونیورسٹی بزنس اسکول آف لندن اور یونیورسٹی آف ناٹنگہم میں انشورنس مینجمنٹ میں ایڈوانس ڈپلوما کے لیے برطانیہ چلی گئیں۔ [9] 30 سال کی عمر کے اوائل میں، وہ اپنے ملک کی سب سے بڑی انشورنس کمپنیوں میں سے ایک کی نائب صدر بن گئی۔

بنگورا تین زبانیں بول سکتی ہیں: ٹیمنے، کریو اور انگریزی۔

عوامی زندگی

ترمیم

ابتدائی سرگرمی

ترمیم

بنگورہ اس مشکل دور میں ایک سماجی کارکن بن گیئں جب سیرا لیون پر این پی آر سی فوجی جنتا کی حکومت تھی۔ انھوں نے شہری بازار میں کام کرنے والی خواتین میں شعور بیدار کرنے کی کوششیں شروع کیں اور ان خواتین کو یاد دلاتے ہوئے کہ ان کی اپنی ماں بھی ایک بازار میں کام کرنے والی عورت تھی۔ 1994ء میں انھوں نے خواتین انتظام برائے اخلاقی روشن خیال قوم (خواتین) کی بنیاد رکھی، جو ملک میں خواتین کے حقوق کا پہلا غیر متعصب گروہ ہے۔ اگلے سال انھوں نے مہم برائے گڈ گورننس (سی جی جی ) کی مشترکہ بنیاد رکھی۔ پھر، سی جی جی کو اپنے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، انھوں نے قومی انتخابات کے انعقاد کے لیے مہم چلائی جس نے بالآخر 1996ء میں این آر سی پی کو اقتدار سے ہٹا دیا اور جمہوری حکومت کو بحال کیا۔ 25 سالوں میں یہ سیرا لیون کا پہلا جمہوری انتخابات تھے اور سیرا لیون کے ذرائع ابلاغ اور عام لوگوں نے اس کامیابی کو بڑی حد تک ان کی کوششوں سے منسوب کیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.bbc.com/news/world-24579511 — اخذ شدہ بتاریخ: 18 دسمبر 2022
  2. "Office of the Director-General | UNON"۔ 04 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2022 
  3. https://www.un.org/sg/en/content/sg/personnel-appointments/2019-12-30/ms-zainab-hawa-bangura-of-sierra-leone-director-general-of-the-united-nations-office-nairobi-%28unon%29
  4. "Secretary-General Appoints Zainab Hawa Bangura of Sierra Leone Special Representative on Sexual Violence in Conflict"، UN.org, Secretary-General, SG/A/1354, BIO/4378, 22 جون 2012.
  5. "Secretary-General Appoints Pramila Patten of Mauritius Special Representative on Sexual Violence in Conflict | Meetings Coverage and Press Releases"۔ www.un.org (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اپریل 2017 
  6. About the Office
  7. "Sierra Leone announces Ten Cabinet Ministers; More later: Sierra Leone News"۔ 03 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2022 
  8. Somini Sengupta (جولائی 3, 2015)، U.N. Envoy Draws on Her Past in Sierra Leone to Help Abused Women نیو یارک ٹائمز۔
  9. Secretary-General Appoints Zainab Hawa Bangura of Sierra Leone Director-General, United Nations Office at Nairobi اقوام متحدہ، press release of دسمبر 30, 2019.