سائرہ خان (انگریزی: Saira Khan) سابق پاکستانی اداکارہ ہیں جنھوں نے فلموں اور ٹی وی میں کام کیا ہے۔[1] انھوں نے گھونگھٹ اور ڈریم گرل جیسی فلموں میں اداکاری کی ہے۔[2] بعد میں وہ دیندار ہوگئیں اور اداکاری سے توبہ کرلی۔[3][2]

سائرہ خان (اداکارہ)
معلومات شخصیت
شہریت پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

کیریئر ترمیم

سائرہ خان کا تعلق پاکستان کے شہر ملتان سے ہے۔ دسویں کے امتحانات میں اچھے نمبرات نہ آنے کی وجہ سے انھیں والد کی طرف سے عتاب کا خوف تھا اور اسی لیے وہ گھر سے بھاگ گئیں۔ وہ ملتان سے لاہور گئیں جہاں ایک اسٹوڈیو کے مالک سے ملاقات کر اس کے ساتھ کام کرنے کا شوق ظاہر کیا۔ انھوں نے سائرہ کے فوٹو شوٹ کا نظم کیا اور ایک ہداہتکار کر ان کا پورٹفولیو پیش کر دیا۔ ہدایتکار نے پہلی فرصت میں سائرہ کو اپنے نئے پروجیکٹ میں کام دے دیا۔ سائرہ نے فلم اور ٹی وی دونوں میں کام کیا اور کئی میوزک ویڈیو میں بی نظر آئیں۔ ان کی مشہور فلموں میں گھونگھٹ 1996ء میں ریلیز ہوئی جس میں ان کے ساتھ محسن خان کلیدی کردار میں نظر آئے۔ اس کے اگلے سال 1997ء میں ڈریم گرل آئی اور ان دونوں فلموں کی وجہ پاکستانی سنیما کے افق ایک نیا ستارہ جگمگانے لگا۔ ان دونوں فلموں میں انھوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ٹی وی میں انھوں نے پرندھ میں خون نام کمایا۔ 2005ء کا بیٹی ڈراما ان کے شاہکار میں شامل ہے جس کی وجہ انھیں خوب شہرت ملی۔[2] ان کی دیگر فلموں میں ایک اور لو اسٹوری بھی بہت مشہور ہے جس کی ہدایتکاری کے فرائض سجاد خان نے انجام دئے اور اداکاری میں ان کے ساتھ سجاد علی خود اور نرما تھے۔[4]

انھوں نے اچانک سنیما کی دنیا سے توبہ کرلی اور کنارہ کشی اختیار کرلی۔ ان کے مطابق سنیما کی دنیا جھوٹ اور فریب سے پر ہے۔ انھوں نے نہ صرف فلم سے توبہ کی بلکہ مذہب اسلام سے مکمل طور سے جڑ گئیں اور دعوت و تبلغ کا فریضہ انجام دینے لگیں۔ وہ اب جوہر ٹاؤن میں مقیم ہیں اور اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ رہتی ہیں۔ وہ مکمل نقاب میں رہتی ہیں اور مذہب پرست ہیں۔

فلمی سفر ترمیم

# سال عنوان ہدایتکار زبان حواشی
1 1996 گھونگھٹ سید نور اردو پہلی فلم
2 1997 ڈریم گرل سنگیتا اردو
3 1998 احساس سنگیتا اردو
4 1999 گنز اینڈ روزیز شان شاہد اردو
5 1999 دا پختون لیونئے شان پشتو
6 1999 ایک اور لو اسٹوری سجاد علی اردو
7 2000 ہم کھلاڑی پیار کے اقبال کاشمیری اردو
9 2000 جنگل کوین سید نور اردو
10 2001 دلدل سنگیتا اردو

حوالہ جات ترمیم

  1. "اداکارہ سائرہ خان نے شوبز کو فریب قرار دیدیا"۔ Daily Pakistan۔ فروری 9, 2015 
  2. ^ ا ب پ "پاکستانی فلم و ڈرامہ ایکٹریس سائرہ خان تو آپ کو یاد ہی ہونگی ،آج کہاں اور کس حال میں ہیں، جان کر ان کیلئے آپ کے ہاتھ بھی دعا کیلئے اٹھ جائیں گے"۔ Javed Ch۔ اکتوبر 11, 2017 
  3. "خوشگوار ازدواجی زندگی گزاررہی ہوں ،فی الحال شوبز میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں' سائرہ خان - اُردو پوائنٹ شوبز"۔ UrduPoint 
  4. https://www.imdb.com/title/tt0249338/?ref_=nm_ov_bio_lk3