سنگیتا (پاکستانی اداکارہ)

پاکستانی اداکارہ
(سنگیتا (پروین رضوی) سے رجوع مکرر)

پروین رضوی (انگریزی: Sangeeta) (ولادت: 14 جون 1947ء) جن کو ان کے فلمی نام سنگیتا سے جانا جاتا ہے، ایک پاکستانی اداکارہ، فلمساز اور ٹیلی ویژن ڈراما سیریل کی ہدایت کارہ ہیں۔[1]

سنگیتا (پروین رضوی)
معلومات شخصیت
پیدائش 14 جون 1947ء
کراچی، سندھ، برطانوی ہند کے صوبے اور علاقے
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
عملی زندگی
پیشہ فلم ہدایتکار, اداکار
اعزازات
نگار ایوارڈز
نگار ایوارڈز
1998 نکاح
1978ء مٹھی بھر چاول
نگار ایوارڈز
1978ءمٹھی بھر چاول
نگار ایوارڈز
1976ء سوسائٹی گرل
1983ء سونا چاندی
نگار ایوارڈز
1971ء یہ امن
1984ء نام میرا بد نام
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

پروین رضوی 14 جون 1947ء کو برطانوی ہند کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں۔ پروین رضوی کی والدہ مہتاب رضوی کا تعلق بھی فلمی دنیاسے تھا۔ پروین کی چھوٹی بہن، نسرین رضوی (پیشہ ورانہ طور پر کویتا کے نام سے مشہور ہیں) بھی پاکستانی سنیما سے وابستہ ہیں۔ برطانوی نژاد کی امریکی اداکارہ جیا خان پروین رضوی کی بھانجی تھیں۔

ذاتی زندگی

ترمیم

پروین رضوی کی پہلی شادی ساتھی پاکستانی اداکار ہمایوں قریشی سے ہوئی تھی۔ اس شادی سے ان کی ایک بیٹی بھی ہوئی۔ کچھ سالوں کے بعد، یہ شادی ناکام ہو گئی اور دونوں نے طلاق لے لی۔ اس کے بعد پروین رضوی نے مشہور کاروباری نوید اکبر بٹ سے شادی کی۔ پروین رضوی برطانوی امریکی اداکارہ جیا خان کی چاچی بھی ہیں۔

فنی زندگی

ترمیم

1969ء میں، پروین رضوی ایک فلم میں، کوہ نور (1969ء) میں بچہ اداکار کے طور پر فلم نظر آئیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری آغا حسینی نے کی تھی۔[2] 1971ء میں، پروین رضوی کراچی سے لاہور چلی گئیں اور لاہور میں لولی وڈ فلموں میں پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا۔ ریاض شاہد کی فلم یہ امن (1971ء) میں معاون اداکارہ کے طور پر ان کے کردار کو پاکستانی عوام نے خوب پسند کیا۔ 1976ء میں پروین رضوی نے اپنی ہی فلم سوسائٹی گرل (1976ء) کو پروڈیوس اور ہدایتکاری کرنے کے فیصلہ سے پہلے وہ درجنوں دیگر فلموں میں اداکاری کر چکی تھیں۔ پروین رضوی نے 120 سے زیادہ فلموں میں بطور اداکارہ اور پروڈیوسر ہدایتکارہ کام کیا ہے۔

سنگیتا 12 سال کی عمر سے کام کررہی ہیں۔ انھوں نے فلم 'کنگن' کے ساتھ سینما انڈسٹری میں اپنے کام کا آغاز کیا۔

اداکارہ سنگیتا کا کہنا تھا کہ 'میں اس فلم کی اداکارہ تھی لیکن میں کچھ بھی نہیں جانتی تھی، میرے والدین مجھے اس انڈسٹری میں لائے اور اس کے بعد کچھ بھی حیران کن نہیں رہا'۔

خیال رہے کہ سنگیتا اپنے کیریئر میں اداکاری، پروڈکشن اور ہدایت کاری بھی کرچکی ہیں۔

ایوارڈز

ترمیم
  • 1978ء - نگار ایوارڈز، بہترین ہدایت کار، فلم مٹھی بھر چاول
  • نگار ایوارڈز، بہترین معاون اداکارہ، فلم یہ امن (1971ء) اور پھر نام میرا بدنام (1984ء) کے لیے
  • نگار ایوارڈز، خصوصی ایوارڈ، فلم سوسائٹی گرل اور پھر فلم سونا چاندی (1983ء) کے لیے

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Sangeeta" 
  2. "Pakistan's film industry is in collapse"۔ Los Angeles Times (newspaper)۔ 8 November 2009۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جنوری 2019