سابو دستگیر(27 جنوری 1924ء تا 2 دسمبر 1963ء) سیلر شائک، سبوند سابو فرانسس کے طور پر جانا جاتا تھا۔ وہ ایک بھارتی فلمی اداکار تھا جس نے بعد میں ریاست ہائے متحدہ امریکا کی شہریت حاصل کی۔ اس نے اپنے سب سے پہلے نام "سبو" کے ذریعے شہرت حاصل کی اور بنیادی طور پر 1930ء اور 1940ء کی دہائی میں امریکی اور برطانوی فلموں میں اداکاری کے لیے مشہور ہوا[3][4][5][6]۔ 1960ء میں وہ ہالی ووڈ کی شہرت کی دوڑ میں شامل ہو گیا۔ وہ 1924ء میں کاراپور ریاست میسور میں پیدا ہوا اور شاہی ریاست برٹش انڈیا میں ایک مسلمان کے طور پر پلا بڑھا۔ سابو ایک ہندوستانی مہاوت کا بیٹا تھا۔ اس کا مکمل نام "سابو دستگیر" ہے۔ صحافی فلپ لبفرائڈ کی تحقیق کے مطابق اس کے حوالہ جات کی کتابوں میں یہ اس کے بھائی کا نام تھا۔ درحقیقت اس کا اصل اور مکمل نام سیلار شائک سابو یا سابو فرانسس تھا۔ سابو کے بھائی کو ایک فرنیچر کی دکان میں چوری پر قتل کر دیا گیا تھا جو دو آدمیوں کا مشترکہ ناکام کاروبار تھا۔ جب وہ 13 سال تھا تو رابرٹ فلہرٹی کی دستاویزی فلم میں اس کو پہلی بار متعارف کروایا گیا۔ 1937ء کی برطانوی فلم "ایلیفینٹ بوائے" میں ہاتھی کے سوار کا کردار ادا کیا۔ اس فلم کی کہانی روڈیارڈ کپلنگ کی کہانی " ٹومائی آف دی ایلیفینٹ" سے لی گئی تھی۔ 1938ء میں پروڈیوسر الیگزینڈرا کورڈا نے اے ای ڈبلیو میسن کو "دی ڈرم" لکھنے کا کہا جس نے اس نوجوان ستارے کے لیے بڑا اہم کردار ادا کیا۔ شاید سابو 1940ء کی برطانوی فلم "بغداد کے چور" میں اپنے کردار "ابو" کے لیے کے بہت مشہور ہوا۔ ہدایت کار مائیکل پاؤل نے سابو کے بارے میں کہا کہ وہ ان کے لیے بہت نیک شگون ثابت ہوا۔ 1942ء میں سابو نے ایک اور مشہور کردار سے مقبول ہوا جو بنیادی طور پر جوڑے کی کہانی پر مشتمل تھا۔ "موگلی" کے نام سے" جنگل بک" جو بھارت کے جنگلوں میں کم بجٹ پر فلمائی گئی۔ اس نے ماریہ مونٹز اور جان ہال کے یونیورسل پکچرز کی تین فلموں عریبین نائٹس 1942ء، وائٹ سیوج 1943ء اور کوبرا وومین 1944ء میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سابو دستگیر
Dastagir in the trailer for Cobra Woman (1944)

معلومات شخصیت
پیدائش 27 جنوری 1924(1924-01-27)
میسور،
سلطنت خداداد میسور،
برطانوی راج
وفات 2 دسمبر 1963(1963-12-20) (عمر  39 سال)
Chatsworth، لاس اینجلس، کیلیفورنیا، ریاستہائے متحدہ امریکا
وجہ وفات دورۂ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا
بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر نام Selar Shaik Sabu, Sabu Francis
زوجہ Marilyn Cooper
(شادی. 1948)
اولاد 2, including Paul Sabu
عملی زندگی
پیشہ Actor
مادری زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 1937–1963
شعبۂ عمل فلم [2]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں دوسری جنگ عظیم   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
اسٹار آن ہالی ووڈ واک آف فیم   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم
  1. Identifiants et Référentiels — اخذ شدہ بتاریخ: 11 مئی 2020
  2. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0168504 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
  3. "Meet Sabu, Mysore's elephant boy – Times of India"۔ 03 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2018 
  4. "Remembering Sabu, the mahout from Mysore – Times of India"۔ 20 اپریل 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2018 
  5. "Sabu"۔ IMDb۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2018 
  6. "BFI Screenonline: Sabu (1924–1963) Biography"۔ Screenonline۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2018 

بیرونی روابط

ترمیم