سال نو

ایک کیلنڈر سال کا پہلا دن ، خاص طور پر ، جولین اور گریگورین کیلنڈر میں یکم جنوری

سال نو، نیا سال یا نئے سال کا دن (انگریزی: New Year) اس دن کو کہا جاتا ہے جس دن کسی تقویم یا کیلنڈر میں نئے سال کا آغاز ہوتا ہے۔ چونکہ عصر حاضر میں گریگوری کیلنڈر یا انگریزی کیلنڈر بہت عام ہو چکے ہیں، اس لیے یہ یکم جنوری کو منایا جاتا ہے۔ تاہم کئی اور کیلنڈر میں الگ الگ نئے سال بھی منائے جاتے ہیں۔ اہل ایران اور پارسی اپنی تقویم کے حساب اس دن کو نو روز کے نام سے مناتے ہیں۔ اہلِ چین بھی اسی طرح اپنا نیا سال مناتے ہیں۔ بھارت میں تقریباً ہر ریاست کے لوگ اپنا علاحدہ نیا سال مناتے ہیں، مثلاً تیلگو افراد اگادی اور آسامی بیہو مناتے ہیں۔

آسٹریلیا میں سنہ 2006ء کے آغاز کے موقع پر سال نو کی خوشی میں آتش بازی۔

نئے سال کو لوگ اس مید میں مناتے ہیں کہ اس کے آنے والے دن اچھے گزریں گے۔ اس موقع پر لوگ مبارک باد دیتے[1]، گلے ملنے، خوشی کا اظہار کرنے اور دوسرے لوگوں کو بھی اسی متوقع بہتری کے لیے مبارک باد دینا ایک عام بات ہے۔ اس مناسبت سے کچھ جگہوں پر رقص و سرود اور گلوکاری کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔ کئی ہوٹلوں میں ڈسکو یا کسی رقص کا انتظام ہوتا ہے۔ بعض مقامات پر محفل کی مناسبت سے صرف جوڑوں کو آنے کی اجارت ہوتی ہے۔ تنہا مرد یا عورت کا آنا ممنوع ہوتا ہے۔

اسلامی نیا سال

ترمیم

محرم الحرام اسلامی کیلنڈر کا نیا سال ہے۔ اسلامی کیلنڈر مکمل طور پر قمری کیلنڈر ہے جس کی وجہ سے اس کا بارہ ماہ کا چکر 33 سال میں ایک بار شمسی کیلنڈر کو گھومتا ہے۔ اس کی وجہ سے موجودہ گریگورین کیلنڈر میں نیا سال مختلف مہینوں میں آتا ہے۔ [2]

مغربی نیا سال

ترمیم

بابل میں نئے سال کی تقریبات چار ہزار سال پہلے سے منائی جا رہی ہیں۔ لیکن اس وقت نئے سال کا یہ تہوار 21 مارچ کو منایا جاتا تھا جسے موسم بہار کی آمد کی تاریخ بھی سمجھا جاتا تھا۔ قدیم روم کو بھی نئے سال کے جشن کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ جب روم کے حکمران جولیس سیزر نے 45 ویں سال قبل مسیح میں جولین کیلنڈر قائم کیا تو دنیا میں پہلی بار نیا سال یکم جنوری کو منایا گیا۔ ایسا کرنے کے لیے جولیس سیزر کو گذشتہ سال یعنی 46 قبل مسیح میں 445 دن گزارنے پڑے تھے۔[3]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://urdunama.org/forum/viewtopic.php?t=1813
  2. "Calenders and their History" (بزبان अंग्रेज़ी)۔ 1 अप्रैल 2004 میں اصل (एचटीएमएल) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 अप्रैल 2004 
  3. "New Years Day - History, Traditions and Customs" (بزبان अंग्रेज़ी)۔ 22 फ़रवरी 2008 میں اصل (एचटीएमएल) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 फ़रवरी 2008