سانچہ:/اسبابِ انحطاط/1
یہاں (علوم کے عروج و زوال کا) ایک اور پوشیدہ پہلو ہے اور وہ یہ ہے کہ پیشہ جات اور ان میں معیار کی طلب ریاست (حکومت) کی جانب سے ہو، جو کہ (مختلف) شعبوں کے لیۓ سب سے بڑی منڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ابن خلدون[1]
There is here another secret, and it is that the professions and their perfection are demanded by the state, which is the greatest marketplace for the professions.
معاشریات کے بارے میں اولین کتاب کے طور پر سمجھی جانے والی اپنی کتاب مقدمہ ابن خلدون میں ابن خلدون؛ اسلامی دنیا میں سائنس ، طب اور تجارت سمیت تمام شعبہ جات زندگی کے علوم و فنون کے انحطاط کے بارے میں اپنے تجزیۓ تحریر کرتا ہے۔ مندرجہ بالا بیان اس بات کو عیاں کرتا ہے کہ جب سلطنتوں کو زوال آجاۓ، خواہ وہ زوال خارجی ہو یا داخلی یا پھر ریاست کے اھم ترین شعبہ یعنی عوام کے معیار زندگی میں ہو، تو پھر علوم و فنون کے شعبہ جات بھی زوال کی جانب جھک جاتے ہیں۔
حوالہ جات و بیرونی روابط
ترمیم- ↑ Ibn Khaldun, al-Muqaddima, 5th offset reproduction, Beirut, 1984