سونگ ہی کیو
سونگ ہی کیو (پیدائش : 22 نومبر 1981 عیسوی) جنوبی کوریا کی ایک اداکارہ ہے۔ سونگ نے ایشیا بھر میں مختلف ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنے بھرپور کرداروں سے شہرت حاصل کی۔ اور پھر اس نے بہت مقبول فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
سونگ ہی کیو | |
---|---|
(کوریائی میں: 송혜교) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 22 نومبر 1981ء (44 سال)[1] ڈائے گو |
شہریت | جنوبی کوریا |
شریک حیات | سونگ جونگ کی (2017–2019)[2] |
عملی زندگی | |
پیشہ | ٹیلی ویژن اداکارہ ، فلم اداکارہ ، ماڈل |
مادری زبان | کوریائی زبان |
پیشہ ورانہ زبان | کوریائی زبان |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
سال 2017 کو وہ فوربس (فوربس) میگزین کی کوریا پاور سیلیبرٹی کی فہرست [3]میں ساتویں نمبر پر رہی اور سال 2018 میں اسی فہرست کے چھٹے نمبر پر آئی۔[4] سونگ کے ٹیلی ویژن ڈراموں کی کامیابی نے اسے بین الاقوامی سطح پر ٹاپ ھلّ یو سٹار کی سطح پر مستحکم کر دیا۔
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمسونگ جب پیدا ہوئی تو بیمار اور اس قدر کمزور تھی کہ ڈاکٹروں اور اس کے والدین کا خیال تھا کہ وہ بچ نہیں پائے گی۔ اس کے مکمل صحت یاب ہونے پر اس کے والدین نے اس کی پیدائش کا اندراج 26 فروری 1982 کو کروایا۔ ( جبکہ سونگ کی اصل تاریخ پیدائش 22 نومبر 1981 تھی)۔ [5]
سونگ ہی کیو نے سی جونگ یونیورسٹی سے فلم آرٹس میں ڈگری حاصل کی۔ [6]
کیریئر
ترمیمسال 1996 میں 14 سالہ سونگ ہی کیو جو اس وقت ہوئی اسکول کی تیسرے سال کی طالبہ تھی ، نے سن کے یونگ ماڈلنگ کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اسکول یونیفارم کمپنی کی ماڈل کی حیثیت سے اپنی فنی زندگی کی پہلی کارگردگی دکھائی۔ [7] یوں نو عمر سونگ ہی کیو کے لیے ٹیلی ویژن ڈراموں میں چھوٹے رول حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوئی اور اسے اس کے پہلے ٹیلی ویژن ڈرامے پہلی محبت (First Love) میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس کے بعد اس نے بہت سے دیگر ٹیلی ویژن ڈراموں میں اداکاری کی جن میں سُون پُونگ کلینک (Soonpoong Clinic) قابل ذکر ہے۔ [8] لیکن اس کی پورے کوریا اور ایشیا میں شہرت اس وقت ہوئی جب اس نے سال 2000 میں ایک ٹیلی ویژن ڈراما خزاں میرے دل میں (Autumn in My Heart ) میں سونگ سی یونگ ہیون (Song Seung-heon) اور وون بین (Won Bin) کے ساتھ کام کیا۔ [9]
فلم اور بین الاقوامی سفر
ترمیمسال 2005 کے اوائل میں سونگ انگریزی پڑھنے دان فرانسیسکو گئی اور پھر اس نے سیاٹیل کا سفر کیا۔
کوریا کی خوبصورت ترین خاتون [10][11]سمجھی جانے والی سونگ نے سال 2011 کے اوائل میں نے ایک تصویری کتاب (photobook) لمحات سونگ ہی کیو (Song Hye-kyo's Moment ) کے عنوان سے جاری کی جس کی عکاسی اٹلانٹا، نیویارک، بیونس آئرس، پاتاگونیا، پیرس، نیدر لینڈز اور برازیل کے چوٹی کے فوٹو گرافروں مے کی تھی۔ اس کتاب سے حاصل ہونی والی آمدن بچوں کی فاؤنڈیشن کو عطیہ کی گئی تھی۔ [12][13][14]
شادی
ترمیم5 جولائی 2017 کو سونگ کے ساتھ فرزندان خورشید ( Descendants of the Sun) کے ایک ساتھی اداکار سونگ جُونگ کی نے اپنے با اعتماد ذرائع کی وساطت سے اعلان کیا کہ وہ دونوں منگیتر ہیں۔[15][16][17] اس کے بعد ان دونوں نے 31 اکتوبر 2017 کو یونگ بنگ وون(Youngbingwan) ، ہوٹل شلا(Hotel Shilla) ، سیول میں ایک نجی تقریب میں شادی کر لی جسے ایشیا بھر کے میڈیا میں بھرپور اور خصوصی توجہ دی گئی۔ [18]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm1046845/ — اخذ شدہ بتاریخ: 22 جولائی 2016
- ↑ http://www.koreatimes.co.kr/www/nation/2019/06/688_271378.html
- ↑ "[SPECIAL EDITION (1)] 박보검·송중기 한국 최고 파워 셀러브리티". JoongAng Ilbo (کوریائی میں). 23 فروری 2017. Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-11-30.
- ↑ "[2018 대한민국 셀러브리티(8)] 한국 연예계의 세대교체". JoongAng Ilbo (کوریائی میں). 23 مارچ 2018. Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-11-30.
- ↑ 송혜교، 조촐한 생일파티 공개 '수수하지만 빛나는 미모'. My Daily (کوریائی میں). 28 نومبر 2012. Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-11-30.
- ↑ "고졸?대학중퇴? 송혜교 프로필 논란". MT (کوریائی میں). 2 نومبر 2008. Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-11-30.
- ↑ "Top 5 female hallyu stars whose look barely changed over time"۔ The Korea Herald۔ 19 جون 2014۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-30
- ↑ "「순풍 산부인과」 내달 초 종영". Yonhap News Agency (کوریائی میں). 16 نومبر 2000. Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-11-30.
- ↑ "[My Homepage] 탤런트 송혜교". MK (کوریائی میں). 23 اکتوبر 2001.
- ↑ Fans of Snubbed Beauties up in Arms۔ The Chosun Ilbo۔ اپریل 6, 2005.
- ↑ "Song Hye-kyo Ranked Among 100 Most Beautiful Face"۔ The Chosun Ilbo۔ 14 دسمبر 2010۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-30
- ↑ Song Hye-kyo Returns to Spotlight with Photobook۔ The Chosun Ilbo۔ جنوری 28, 2011.
- ↑ Glam picture book۔ Korea JoongAng Daily۔ جنوری 31, 2011.
- ↑ Actress’ limited-edition photo essay selling fast۔ Korea JoongAng Daily۔ فروری 10, 2011.
- ↑ "Song Joong-ki, Song Hye-kyo to Wed in اکتوبر"۔ The Chosun Ilbo۔ 5 جولائی 2017۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-30
- ↑ "Descendants of the Sun stars Song Joong-ki, Song Hye-kyo to wed"۔ Channel NewsAsia۔ 5 جولائی 2017۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-30
- ↑ "'Descendants of the Sun' stars to wed at The Shilla"۔ The Korea Herald۔ 8 اگست 2017۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-30
- ↑ "Marriage of Song Joong-ki, Song Hye-kyo shrouded in complete secrecy"۔ Yonhap News Agency۔ 30 اکتوبر 2017۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-30