سجاد بخاری

سجاد بخاری تامل ناڈو اردو اکیڈمی کے نائب صدرنشین اور تامل ناڈو لسانی اقلیتی زبانوں کے فورم کے صدد اور امیرخسرو سنگیت اکیڈمی کے معتمد تھے۔

سجاد بخاری تامل ناڈو اردو اکیڈمی کے نائب صدرنشین اور تامل ناڈو لسانی اقلیتی زبانوں کے فورم (Tamil Nadu Linguistic Minority Languages Forum) کے صدد اور امیرخسرو سنگیت اکیڈمی کے معتمد تھے۔[1]

سجاد بخاری
معلومات شخصیت
قومیت بھارتی
عملی زندگی
پیشہ وائس چیئرمین تامل ناڈو اردو اکیڈمی، صدر، تامل ناڈو لسانی اقلیتی زبانوں کا فورم
وجہ شہرت تراجم اور لسانی ہم آہنگی کی کوششیں
کارہائے نمایاں مرزا اسداللہ خان غالب کے کلام کا تامل ترجمہ

ہندی اور اردو ٹی وی سیریلوں کی تامل زبان میں پیش کشی ترمیم

سجاد بخاری ماہر لسانیات تھے۔ اس کا جیتا جاگتا ثبوت انھوں نے اردومیں ٹی وی سیریل میں دلی ہوں اور ہندی سیریل شکتی مان کو تمل زبان میں پیش کر کے کیا۔ اسی طرح انھوں نے اکبر دی گریٹ کو تامل میں پیش کیا۔[1]

تصانیف ترمیم

آزاد غزل۔ شناخت کی حدود میں [2]

اہم تراجم ترمیم

  • سجاد بخاری کو حکومت بِہار کے محکمہ تعلیم کی جانب سے انگریزی، تامل اور اردو سہ لسانی لغت تیار کرنے کا منصوبہ دیا گیا تھا جسے انھوں نے پورا کیا۔
  • تامل زبان و ادب کے مرکزی ادارے (Central Institute of Tamil Language and Literature) نے سجاد کو اکنانور کے ترجمے کا منصوبہ سونپا تھا جس کے تحت انھوں نے 400 تامل نظمون کا اردو میں ترجمہ کیا۔
  • اقبال اکیڈمی، دہلی نے سجاد کو مرزا اسداللہ خان غالب کے مجموعہ کلام کو تامل میں ترجمہ کرنے کا منصوبہ دیا تھا۔ تاہم فروری، 2016ء میں سجاد کے انتقال کے بعد یہ ادھورا منصوبہ جمال محمد کالج کے پروفیسر محمد باشا کو دیا گیا۔[1]

اشاعتی ادارے کے مالک ترمیم

سجادبخاری سرمدی پبلی کیشنز کے نام سے ایک اشاعتی ادارے کو چلاتے تھے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ ت Sajjad Bukhari was an urdu scholar, teacher, translator, writer and poet - The Hindu
  2. بزم نو کا ادبی سفر، محمد یعقوب اسلم، دی مسلم سوسائٹی، وانم باڑی، تمل ناڈو، 2008ء