سجی چیرین (تاجر)

ان کے بے حد معروف ہونے کا سبب یہ ہے کہ پوری دنیا میں وہ ایسے پہلے مسیحی ہیں جنہوں نے اپنے خود کے خرچ پر متحدہ عرب امارات میں ایک عالی شان مسجد ک

سجی چیرین (انگریزی: Saji Cheriyan) بھارت کی ریاست کیرلا سے تعلق رکھنے والے متمول تجارت پیشہ شخص ہیں۔ ان کے بے حد معروف ہونے کا سبب یہ ہے کہ پوری دنیا میں وہ ایسے پہلے مسیحی ہیں جنھوں نے اپنے خود کے خرچ پر متحدہ عرب امارات میں ایک عالی شان مسجد کی تعمیر کروائی۔

سجی چیرین
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1969ء
قومیت بھارتی
عملی زندگی
پیشہ تجارت
دور فعالیت 2003ء-تاحال
وجہ شہرت دنیا بھر میں مسجد تعمیر کرنے والے پہلے شخص

سوانح

ترمیم

سجی چیرین ایک ملیالی شخص ہیں۔ وہ 49 سال کی عمر کے ہیں۔ وہ 2003ء سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور کاروبار سے جڑے ہیں۔ وہ شادی شدہ ہے۔ اس کی بیوی کا نام ایلسی ہے اور دونوں صاحب اولاد ہیں۔ ایک متمول اور کامیاب کاروباری شخص ہونے کی وجہ سے ان کی صنعتی ادارے میں سینکڑوں افراد کام کر رہے ہیں۔[1]

مسجد مریم ام عیسٰی

ترمیم

سجی نے یہ دیکھا کہ ان کے یہاں کام کرنے والے مسلمان 20 درہم خرچ کر کے فجیرہ نماز پڑھنے جایا کرتے۔ اس تکلیف کے مد نظر انھوں نے 1.3 ملین درہم کے خرچ پر ایک عالی شان مسجد ایسٹ ویل رئیل اسٹیٹ کامپلکس میں بنوائی جو الحیل انڈسٹریل ایریا میں ہے۔ اس مسجد کا نام مسجد مریم ام عیسٰی رکھا گیا جو 2018ء میں دوبئی میں تعمیر کردہ ایک دوسری مسجد کا بھی نام ہے۔ سجی کی تعمیر کردہ مسجد میں آسانی سے بہ یک وقت 250 مصلیوں کے لیے جگہ ہے جب کہ اس سے متصلہ صحن میں 700 افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔ اس مسجد کی تعمیر میں متحدہ عرب امارات کے سرکاری اداروں اور عام مسلمانوں نے مدد کرنے کی پیش کش کی تھی، جس سے سجی نے انکار کر دیا۔ یہ مسجد کا آغاز یکم جون 2018ء سے ہوا۔[1]

دیگر مذاہب کی عبادت گاہیں

ترمیم

سجی نے مسجد سے پہلے اس سے کچھ دور پر ایک چرچ بنوائی تھی۔ وہ مستقبل میں ایک ہندو مندر بھی بنوانا چاہتا ہے۔[2]

حوالہ جات

ترمیم