سراج قاسم تیلی
ملک کے معروف صنعتکار، تاجر اور چیئرمین بزنس مین گروپ
17 مئی 1953ء کو کراچی میں پیدا ہونے والے سراج قاسم تیلی نے گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس سے 1974 میں گریجویشن مکمل کیا۔
انھوں نے ملکی معیشت اور پبلک سروس میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا اوران کی خدمات کے اعتراف میں سابق صدر آصف علی زرداری نے انھیں 23 مارچ 2011ء کو ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔
حکومت بھی کاروبار کے متعلق انتظامی معاملات میں قاسم تیلی سے رائے لیتی تھی۔
وہ بزنس مین گروپ کے سربراہ بھی تھے۔ ان کی ایک ملٹی نیشنل بیوریج کمپنی بھی ہے۔ کراچی میں ان کی رہائش ڈیفنس کے علاقے میں تھی
سراج قاسم تیلی کو کراچی کی آواز تصور کیا جاتا تھا اور انھوں نے ہمیشہ کراچی کے انفراسٹرکچر میں بہتری کے لیے آواز اٹھائی اور کوششیں بھی کیں،
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور بی ایم جی گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی پاکستان کے ایک کامیاب ترین و ہردلعزیز اور ممتاز صنعتکار و تاجر تھے اور کاروباری برادری کی مشکلات دور کرنے کے لیے انھوں نے ہمیشہ جانفشانی سے انتھک محنت کی اور کاروباری برادری بالخصوص ملک پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں،
سراج قاسم تیلی پاکستان بیوریج لمیٹڈ کے ڈائریکٹر تھے، مرحوم نے مائی کراچی کے نام سے ایک کامیاب ایگزی بیشن بھی شروع کی تھی،
سراج قاسم تیلی بیٹے کی منگنی کے سلسلے میں دبئی گئے ہوئے تھے،جہاں انھیں طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا، وہ دو روز سے وینٹی لیٹر پر تھے ، دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا