سراقہ بن عمرو بن عطیہ بن خنساء خزرجی انصاری جو کہ انصار کے قبیلہ خزرج سے تعلق رکھتے تھے ۔ صحابی رسول تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ ﷺ کے ساتھ ، غزوہ بدر، جنگ احد اور غزوہ خندق میں شانہ بشانہ تھے۔ ابن سعد نے کہا: سرقہ بن عمرو نے غزوہ بدر غزوہ احد، غزوہ خندق، صلح حدیبیہ، غزوہ خیبر اور غزوہ موتہ کو دیکھا اور وہ اس دن شہید ہونے والے انصار میں سے شہید تھے۔ ابن اسحاق نے کہا: وہ جعفر بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ شہید ہونے والوں میں سے تھے ۔رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین۔[1][2]

سُرَاقة بن عمرو الأنصاري
معلومات شخصیت
وجہ وفات شہادت
رہائش مدینہ منورہ
عملی زندگی
اہم واقعات جنگ موتہ میں شہادت
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں غزوہ بدر ، غزوہ احد ، غزوہ خندق ، غزوہ خیبر ، غزوہ موتہ

حوالہ جات

ترمیم
  1. محمد بن سعد البغدادي (1990)، الطبقات الكبرى، تحقيق: محمد عبد القادر عطا (ط. 1)، بيروت: دار الكتب العلمية، ج. 3، ص. 393
  2. ابن الأثير الجزري (1994)، أسد الغابة في معرفة الصحابة، تحقيق: عادل أحمد عبد الموجود، علي محمد معوض (ط. 1)، بيروت: دار الكتب العلمية، ج. 2، ص. 411