سردار خالد ابراہیم خان
آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ، 5 مرتبہ آزاد کشمیر اسمبلی کا حصہ رہنے والے۔
پیدائش
ترمیمسردار خالد ابراہیم خان نے 5 نومبر 1947ء کو راولا کوٹ کے مضافاتی علاقے کوٹ مٹے خان میں آباد سدوزئی پٹھان قبیلہ میں آزاد کشمیر کے بانی صدر سردار محمد ابراہیم کے ہاں جنم لیا۔
تعلیم
ترمیمابتدائی تعلیم راولپنڈی سے حاصل کی اور گریجویشن مشہور زمانہ گورنمنٹ کالج لاہور سے کی۔ کھیلوں میں خاص دلچسپی رکھتے تھے اور ان کا گورنمنٹ کالج میں داخلہ بھی سپورٹس سیٹ پر ہوا۔
سیاسی زندگی
ترمیمانھوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز 70 کی دہائی کے آخر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے پلیٹ فارم سے کیا،
بعد ازاں پی پی پی کی قیادت کے ساتھ اختلافات پیدا ہونے پر نومبر 1990 میں انھوں نے جے کے پی پی کی بنیاد رکھی جس کا انتخابی نشان تلوار تھا۔
1990ء کے انتخابات میں پونچھ کے حلقہ چار سے انتخابات میں حصہ لیا اور پہلی دفعہ ریاستی اسمبلی کا حصہ بنے۔
سردار خالد ابراہیم نے اسمبلی کے فلور پر ہائی کورٹ کے 5 ججز کی تقرری کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ چیف جسٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے وہ گذشتہ کچھ عرصے سے آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ کے ساتھ تنازع میں الجھے ہوئے تھے۔