سردار عاطف حسین خان مزاری
سردار عاطف حسین خان مزاری ، (18 فروری 1972 - 27 مئی 2020) ایک پاکستانی سیاست دان تھے جو فروری 2009 سے مارچ 2013 تک اور جون 2013 سے مئی 2018 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔
سردار عاطف حسین خان مزاری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 فروری 1972ء روجھان |
تاریخ وفات | سنہ 2020ء (47–48 سال) |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیموہ 18 فروری 1972 کو روجھان میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی تھی۔ [1]
سیاسی کیریئر
ترمیممزاری جنوری 2009 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حلقہ پی پی-250 (راجن پور-IV) سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے 31,209 ووٹ حاصل کیے اور آزاد امیدوار زاہد خان مزاری کو شکست دی۔ [2] وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-250 (راجن پور-IV) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ دسمبر 2013 میں، انھیں خواندگی اور غیر رسمی بنیادی تعلیم کے لیے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ [3]
وفات
ترمیمان کا انتقال 27 مئی 2020 کو ہوا ۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018
- ↑ Dawn Report (4 January 2009)۔ "PML-N man wins PP-250 by-election"۔ DAWN.COM۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2018
- ↑ "Notification - Results Punjab Assembly 2013 election" (PDF)۔ ECP۔ 20 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2018