سریتا جوشی
سریتا جوشی (المعروف بھوسلے) ایک بھارتی اداکارہ ہے، ٹیلی وژن اور فلم اداکارہ اور گجراتی تھیٹر اور مراٹھی تھیٹر کی ایک تجربہ کار اداکارہ ہے۔ وہ مشہور اسٹار پلس "با بہو اور بے بی" میں گوداوری ٹھکر کے کردار کے لیے سب سے زیادہ مشہور ہے۔
پیدائش | سریتا بھوسلے 17 اکتوبر 1941 پونے، بمبئی پریزیڈنسی، برطانوی راج |
---|---|
دیگر نام | گوداوری ٹھکر |
پیشہ | اداکارہ |
سالہائے فعالیت | 1950ء-تاحال |
شریک حیات | پروین جوشی |
بچے | کیتکی دیو پوربی جوشی |
1988ء میں، اس کو بھارت کی نیشنل اکیڈمی آف میوزک، ڈانس اینڈ ڈراما نے گجراتی میں کام کرنے کے لیے سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ سے نوازا۔[1]
ابتدائی زندگی
ترمیمسریتا کا جنم پونے کے ایک درمیانہ طبقہ مراٹھی خاندان میں ہوا تھا، حالانکہ وہ وڈودرا میں بڑی ہوئی۔[2]
اس کا باپ بھیم راؤ بھوسلے، ایک بیرسٹر اور ماں کملا بائی رانے، گوا سے تھی۔ اس نے اپنی بہن پدما رانی کے ساتھ نو سال کی عمر میں اسٹیج پر کام کرنا شروع کیا۔ حالانکہ اس نے روایتی تھیٹر سے شروعات کی تھی، اس نے جلد ہی مشہور اداکاراؤں خاص کر شانتا آپٹے کے ساتھ کام کرنا شروع کر دیا۔[2]
وہ اپنی بہن پدما رانی سے شکل میں کافی ملتی جلتی ہے، جو خود ایک مشہور اداکارہ تھی۔
چھ سالوں تک بطور بچی اداکارہ کام کرنے کے بعد اس کو 16 برس کی عمر میں پہلا لیڈ رول ملا۔ وہ انڈین نیشنل تھیٹر میں کام کرنے کے لیے گئی تھی اور وہاں اس کی ملاقات اس کے مستقبل کے شوہر پروین جوشی سے ہوئی۔[2]
ذاتی زندگی
ترمیمسریتا نے تھیٹر ہدایت کار اور ڈراما نویس پروین جوشی سے شادی کی تھی۔[3] سریتا اداکارہ کیتکی دیو اور پوربی جوشی کی ماں ہے، کیتکی جس نے کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی میں دکشا اور پوربی جس نے کامیڈی سرکس میں پروگرام کی میزبانی کری۔ اس کی بھتیجی مانسی جوشی رائے اور اس کا بھتیجا شرمن جوشی اداکار ہیں جو تھیٹر آزمودہ کار اروند جوشی کی اولاد ہیں۔[2][4]
فلموگرافی
ترمیمٹیلی وژن
ترمیمسال | شو | کردار | چینل |
---|---|---|---|
1980 | تتلیاں | سہارا ون | |
1990 | حسرتیں | شانتا بین | زی ٹی وی |
1999–2002 | ایک محل ہو سپنوں کا |
رشمی کی ماں |
سونی ٹی وی |
2005–2010 | با بہو اور بے بی | گوداوری ٹھکر | اسٹار پلس |
2009 |
کچھ کک ہوتا ہے |
رانی | 9X |
2010–2011 | چاند چھپا بادل میں | نین تارا شرما | اسٹار پلس |
2012 | بیاہ ہماری بہو کا |
تلجابائی ڈولکر |
سونی ٹی وی |
2014–2016 | میری عاشقی تم سے ہی |
ہنسابین گوردھن داس پاریکھ |
کلرز |
2016 | کھڑکی | للتا سوامی |
سب ٹی وی |
2017 | بکولا بوآ کا بھوت | بکولا |
اینڈ ٹی وی |
2018 | ناگن ٣ | زیرِ اعلان | کلرز |
2018 | کچھڑی ریٹرنز | چمپا کاکی (مہمان) | اسٹار پلس |
اعزازت
ترمیم1988ء میں گجراتی میں اداکاری کرنے کے لیے سریتا کو سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔[3][5] 2007ء میں با بہو اور بے بی میں گوداوری ٹھکر کا مشہور کردار نبھانے کے لیے سریتا کو IDEA انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈز نے بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا۔
دیگر اعزازت میں شامل ہیں:
- ٹانسمیڈیا (Organization felicitating artist on Gujarati Theatre & TV) نے 2007ء میں سریتا کو ”لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ فار گجراتی تھیٹر“ کا اعزاز دیا۔
- اسٹار پرویوار نے سریتا کو با بہو اور بے بی میں مسلسل چار سال تک اداکاری کرنے کے لیے 'من پسند اداکارہ' کے اعزاز سے نوازا۔
- ممبئی نگر پالیکا – گولڈ میڈل
- مراٹھی ناتیہ پریشاد – 1988
- مہاراشٹر گورو پرسکار – 1990
- بینک آف انڈیا- اتکرشٹا پرسکار – 1997–98
- انڈو-امریکن سوسائٹی ایوارڈ فار ایکسیلینس – 1998
- گجرات گورنمنٹ ایوارڈ – 1998
- بروہد ممبئی گجراتی سماج – 2000
- نیشنل اسکول آف ڈراما – (دہلی 2001)
- RAPA ایوارڈ – 2008
- جیون گورو پرسکار – 2010
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Theatre – Acting (Language Theatre-wise) – Gujarati"۔ سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-05
- ^ ا ب پ ت "All in the family"۔ Indian Today۔ 13 فروری 2008۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-05-15
- ^ ا ب "Twining"۔ Screen۔ 22 مارچ 2002۔ 2008-03-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-08-26
- ↑ "Baa, beti aur baby"۔ MiD DAY۔ 28 نومبر 2009۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-05-15
- ↑ "SNA: List of Akademi Awardees"۔ سنگیت ناٹک اکیڈمی Official website۔ 17 فروری 2012 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
{{حوالہ ویب}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت)