شانتا آپٹے
شانتا آپٹے (انگریزی: Shanta Apte) (1916ء تا 1964ء) ہندی زبان اور مراٹھی زبان کی اداکارہ اور مغنیہ تھی جنھوں نے بھارتی سنیما میں کام کیا۔[1] انھیں 1937ء کی فلم دنیا نا مانے، 1937ء کی فلم کونکو اور 1936ء کی فلم امر جیوتی میں اہم کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ تینوں فلمیں پرابھات بینر تلے بنی تھیں۔ وہ بھارتی سنیما میں 1932ء تا 1958ء فعال رہیں۔ ان کی شخصیت مراٹھی سنیما میں ویسی ہی تھی جیسی بنگالی سنیما میں کنن دیوی کی تھی۔[2] کنن دیوی اور آپٹے مشہور مغنیہ مانی جاتی تھیں۔ ان کے بعد پلے بیک سنگر کا دور شروع ہوا ورنہ ان کے زمانہ میں اداکارہ ہی مغنیہ بھی ہوا کرتی تھی۔[3] انھوں نے 1931ء میں ایک مراٹھی فلم رادھا میں بچپن کا رول کیا اس کے بعد وہ پربھات فلمز سے منسلک ہوگئیں اور فلم امرت منتھن میں کلیدی کردار میں نظر آئی۔ یہ فلم 1934ء میں بنی تھی۔[4]
شانتا آپٹے | |
---|---|
فلم کی جھلک گوپال کرشن (1938)
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1916 Dudhni, Maharashtra, برطانوی ہند کے صوبے اور علاقے |
وفات | 1964ء (عمر 47–48) اندھیری، ممبئی، India |
شہریت | برطانوی ہند (–14 اگست 1947) بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
عملی زندگی | |
پیشہ | Singer-actress |
دور فعالیت | 1932–1958 |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمان کی ولادت 1916ء میں مہاراشٹر، بھارت میں ہوئی۔ان کا تعلق مہاراشٹر کے ایک براہمن خاندان سے تھا۔[5] ان کے والد اسٹیشن ماسٹر تھے۔[6] والد شروع سے ہی موسیقی سے لگاو تھا لہذا آپٹے بھی اس طرف واغب ہوئی اور پونے کی گنیش چترتھی میں بھجن گانے لگی انھوں نے پندھارپور کے مہاراشٹر سنگیت ودیالہ سے موسیقی کی تعلیم بھی حاصل کی۔[7]
انھوں نے 9 برس کی عمر میں بچور بچہ اداکار فلموں میں کام کرنا شروع کیا۔ ان کے بھائی بابوراو آپٹے ان کے رہبر و رہنما تھے۔
کیرئر
ترمیم9 برس کی عمر میں انھوں پہلی بار بھالجی پندھارکر کی ہدایتکاری میں فلم شیام سندر میں کام کیا جو سلور جبلی ثابت ہوئی اور 25 ہفتوں تک ایک سنیما گھر میں لگی رہی۔[8] 1934ء میں انھوں نے فلم امرت منتھن میں ہیرو کی بہن کا رول کیا۔ یہ فلم بھی باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔ 1936ء میں امر جیوتی میں کام کیا جس میں ان کے ساتھ درگا کھوٹے میں تھی۔ ان کے علاوہ وسنتی، چندر موہن بھی اس میں موجود تھے۔ ان کی دہگر فلموں میں راجپور رمانی، وہان، گوپال کرشن، ساوتری، اپنا گھر، زمین دار، دہائی، محبت، بھاگیہ لشکمی، ساون، مندر، میں ابلا نہیں ہوں، وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Yves Thoraval (1 فروری 2000)۔ The cinemas of India۔ Macmillan India۔ ص 27۔ ISBN:978-0-333-93410-4۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-27
- ↑ Ashish Rajadhyaksha؛ Paul Willemen؛ Professor of Critical Studies Paul Willemen (10 جولائی 2014)۔ "Devi, Kanan"۔ Encyclopedia of Indian Cinema۔ Routledge۔ ص 88–۔ ISBN:978-1-135-94318-9۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-26
- ↑ "Shanta Apte"۔ wiki.indiancine.ma۔ Indiancine.ma۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-24
- ↑ "Shanta Apte"۔ streeshakti.com۔ Streeshakti.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-26
- ↑ Careers Digest۔ ج 1۔ 1964۔ ص 383۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-26
- ↑ Patel، Baburao (دسمبر 1938)۔ "Questions And Answers"۔ Filmindia۔ ج 4 شمارہ 12: 23۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-26
- ↑ Sathe، V. P.۔ "Article-Profile Shanta Apte (1977)"۔ cineplot.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-24
- ↑ Ashok Raj (1 نومبر 2009)۔ "2-The Formative Phase of Indian Cinema"۔ Hero Vol.1۔ Hay House, Inc۔ ص 13–۔ ISBN:978-93-81398-02-9۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-26