سریہ سعد بن ابی وقاص یا سریہ خرار تیسرا سریہ ہے جسے حضورﷺ نے ہجرت کے 9 مہینہ بعد ذی قعدہ بمطابق 623ء میں خرار کے جانب ایک قافلے کا پتہ چلانے کے لیے روانہ کیا۔ حضورﷺ نے سفید پرچم عطا کیا جسے مقداد بن عمرونے تھام لیا۔ اس سریہ میں کل 80 مہاجر قوم صحابہ شریک تھے۔ مقصد یہ تھا کہ قریش کے قافلہ کو مقام خرار (جو جحفہ اور مکہ کے درمیان واقع ہے) سے آگے نہ بڑھنے دیں۔ اس سریہ کا علم سفید اور علمبردار مقداد ن عمرو تھے۔

سریہ سعد بن ابی وقاص
عمومی معلومات
متحارب گروہ
مسلمان قریش مکہ
قائد
سعد بن ابی وقاص نامعلوم
قوت
20 پوا قافلہ
نقصانات
لڑائی کی نوبت نا آئی

واقعات

ترمیم

سعد بن ابی وقاص کے الفاظ میں:

ہم پیدل ہی روانہ ہوگئے۔ رات میں چلتے اور دن میں چھپ جاتے۔ پانچویں دن صبح ہمیں پتہ چلا کہ قافلہ گزر چکا ہے۔ چنانچہ ہم مدینہ واپس لوٹ آئے۔

قافلہ ایک دن پہلے گذر چکا تھا [1]

ماقبل:
سریہ عبیدہ ابن حارث
سرایا نبوی
سریہ سعد بن ابی وقاص
مابعد:
سریہ عبد اللہ بن جحش

حوالہ جات

ترمیم
  1. الرحیق المختوم، صفحہ 271