سر عام
ضد ابہام صفحہ
سر عام یا بر سر عام اس کام یا کار روائی کو کہتے ہیں جسے ہر شخص دیکھ سکتا ہے، جو کسی بھی طرح سے پوشیدہ یا عوامی نظروں سے مخفی نہیں ہے۔ اس کے مختلف استعمالات میں حسب ذیل شامل ہیں:
- سر عام اعلان : یعنی ایک ایسا اعلان جو سب کے سامنے کیا جائے۔ بلکہ اس کے اعلان کے پیچھے اعلان کرنے والوں کا مقصد ہی یہی تھا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے علم میں یہ بات لائی جا سکے۔
- سر عام فضیحت : اس ایسی شرمندگی کی صورت حال ہے جس میں کسی شخص کی بے عزتی سب کے سامنے ہو۔ مثلًا ایک رشوت خور شخص اگر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا جائے۔ اس کی اس مذموم حرکت کی فلمبندی کی جائے اور یہ بات ٹیلی ویژن کے مختلف چینلوں میں متواتر دکھائی جائے، ایضًا اس سے ماخوذ تصاویر اخبارات میں شائع ہوں۔ اس سے اس شخص کی فضیحت سب کے سامنے تسلیم شدہ حیثیت کی حامل ہو جائے گی۔
- سر عام (ٹی وی پروگرام) : سرِعام کے نام سے ایک پاکستانی ٹی وی پروگرام ہے، جو اے آر وائی نیوز پر نشر کیا گیا ہے اور اقرارالحسن کی طرف سے میزبانی کی گئی ہے۔